دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی کا کہنا ہے کہ مشرق ایشیائی تعاون فلسطینی اداروں کو مضبوط کر سکتا ہے کیونکہ ٹوکیو دو ریاستوں کے حل کا حامی ہے۔
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
موتگی نے فلسطینی ترقی کے لیے مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کی کانفرنس کے وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ / AFP

جاپان کے وزیرِ خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے فلسطین کے لیے بین الاقوامی حمایت میں مضبوط انداز میں اضافے کی امید ظاہر کی اور کہا ہے کہ " دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے فلسطین کا برقرار رہنا  نہایت ضروری ہے"۔

جاپانی سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے 'NHK' کے مطابق موتیگی نے یہ بیان بدھ کے روز فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ ‘فلسطین کی ترقی کے لیے مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کانفرنس’ کے وزارتی اجلاس کی مشترکہ صدارت کے دوران دیا ہے۔

فلسطین کی حمایت پر تبادلۂ خیال کے لیے منعقدہ اس کانفرنسی فریم ورک کا آغاز 2013 میں جاپان کی قیادت میں کیا گیا تھا۔

اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی اور مشرقی ایشیا کے مختلف ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سہ فریقی تعاون

کانفرنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موتیگی نے کہا  ہےکہ یہ فریم ورک درمیانی اور طویل مدت میں انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعے فلسطین کے  ریاستی اداروں کی تعمیر اور ریاست بننے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ترقی کو اس کی نمایاں مثال قرار دیا ہے۔

موتیگی نے مزید کہا ہے کہ شراکت دار ممالک کا اپنی اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطین کی مدد کے لیے مشترکہ یعنی سہ فریقی تعاون کی شکل میں کام کرنا نہایت اہم ہے۔

واضح رہے کہ جاپان مسلسل دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے مناسب وقت اور طریقۂ کار کا جائزہ لے رہا ہے اسی لیے اس نے اب تک فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

ٹوکیو نے 1993 سے اب تک فلسطینی عوام کو 2.8 ارب امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ اس امداد میں سے تقریباً 410 ملین امریکی ڈالر اکتوبر 2023 سے اب تک بھیجی گئی انسانی امداد اور امدادی سامان پر مشتمل ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز