دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران-امریکہ جنگ میں 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں:سینٹرل کمانڈ
امریکہ کے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں سات ممالک میں تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ایران-امریکہ جنگ میں 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں:سینٹرل کمانڈ
امریکی فوجی / Reuters

امریکہ کے ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں سات ممالک میں تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

،” ترجمان یو ایس سینٹرل کمانڈ کیپٹن ٹم ہاکنزنے  کہا ہے کہ  ان زخمیوں کی اکثریت معمولی نوعیت کی ہے اور 180 سے زائد اہلکار پہلے ہی ڈیوٹی پر واپس جا چکے ہیں ۔

ہاکنز نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے یہ  اہلکار بحرین، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تعینات تھے۔

پینٹاگون نے پہلے کہا تھا کہ 10 مارچ تک تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

 واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے 28 فروری کو ایران پر جنگ شروع کی۔

تہران نے اس کا جواب میزائلوں اور ایک طرفہ حملہ آور ڈرونز  کے ساتھ دیا، جو ان ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں جہاں امریکی افواج یا اڈے واقع ہیں۔

یہ زخمی اسی دوران ہوئے جب ایران نے جوابی کارروائی کے طور پر مشرقِ وسطیٰ بھر میں امریکی ٹھکانوں اور دیگر اہداف پر وہ میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

امریکی حکام کے مطابق، حالیہ دنوں میں امریکی حملے خاص طور پر ایرانی میزائل لانچرز اور ڈرون اسٹوریج  تنصیبات  پر مرکوز رہے تاکہ تہران کی جوابی صلاحیت کو محدود کیا جا سکے۔

اس تنازع کے نتیجے میں امریکی اموات بھی ہوئیں جن میں  اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

عراق میں ایک KC-135 ایندھن بھرتی طیارے کے حادثےمیں چھ مزید افراد ہلاک ہوئے۔

سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک 28 فروری کو کویت کے پورٹ شعیبہ میں ہوا، جہاں  حملہ آور ڈرون نے ایک حربی آپریشن سینٹر کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔

بعد ازاں ایک اور فوجی سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایک حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  باعث انتقال کر گیا

 

دریافت کیجیے
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ