پاکستان
1 منٹ پڑھنے
روس-یوکرین محاذ پر پاکستانی فوجیوں کی اطلاع،اسلام آباد نے الزام مسترد کر دیا
پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ ان دعووں کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گا اور وضاحت طلب کرے گا۔
روس-یوکرین محاذ پر پاکستانی فوجیوں کی اطلاع،اسلام آباد نے الزام مسترد کر دیا
/ Reuters

پاکستان کی وزارت خارجہ نے یوکرین تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے "بے بنیاد  " الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

یوکرین کے حکام کی جانب سے آج تک پاکستان سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل تصدیق ثبوت پیش کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ زیلنسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں ان کی افواج پاکستان سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی "کرائے کے فوجیوں" سے لڑ رہی ہیں ۔

 انہوں نے شمال مشرقی یوکرین میں ووچنسک محاذ پر یوکرینی فوجیوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کا جواب دیں گے، ہمارے جنگجو جنگ میں چین، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان اور افریقی ممالک کے کرائے کے فوجیوں کی شرکت کی اطلاع دے رہے ہیں۔

تاہم اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وہ ان دعووں کو یوکرینی حکام کے سامنے اٹھائے گا اور اس معاملے پر وضاحت طلب کرے گا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے یوکرین تنازعے کے پرامن حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

دریافت کیجیے
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم