دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ، یسوع مسیح سے مشابہہ ہیں: پاؤلا وائٹ۔کین
ٹرمپ کو عیسیٰ علیہ السلام سے مشابہہ قرار دینے کے بعد پاؤلا وائٹ۔کین کو سوشل میڈیا پر کَڑی تنقید کا سامنا
ٹرمپ، یسوع مسیح سے مشابہہ ہیں: پاؤلا وائٹ۔کین
پاؤلا وائٹ-کین کے ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیانات پر آن لائن ناقدین کی جانب سے توہین مذہب کے الزامات لگائے گئے۔ [فائل فوٹو] / AFP

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  روحانی مشیر پاؤلا وائٹ۔کین کو کل بروز بدھ ٹرمپ اور حضرت عیسیٰ کے درمیان ایک متنازع موازنہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کَڑی تنقید کا سامنا ہے۔

پاؤلا وائٹ۔کین نے کہا ہے کہ "یسوع  مسیح نے اپنی موت، تدفین اور دوبارہ زندہ ہونے کے واقعے کے ساتھ ہمیں  بہت سے درس دیئے ہیں۔ انہوں نے ہمیں بتایا ہے کہ  عظیم قیادت کیا ہوتی ہے اور یہ کہ  عظیم تبدیلی عظیم قربانی مانگتی ہے۔اور جنابِ صدر، کسی نے آپ جیسی قیمت ادا نہیں کی۔ اس نے آپ کی زندگی کو تقریباً خطرے میں ڈال دیا تھا"۔

پاؤلا  نے کہا ہے کہ"آپ سے غداری ہوئی، آپ کو گرفتار کیا گیا اور آپ پر غلط الزامات لگائے گئے۔ یہ سب کچھ اس مثال  سے مشابہہ ہے جو ہمارے رب و نجات دہندہ نے ہمارے لئے قائم کی۔لیکن مسیح کے لئے یہ سب وہیں ختم نہیں ہوا اور آپ کے لیے بھی یہیں ختم نہیں ہوا"۔

روحانی مشیر نے مزید  کہا ہے کہ "خدا کے پاس ہمیشہ ایک منصوبہ تھا۔ تیسرے دن مسیح جی اٹھے، انہوں نے برائی کو شکست دی، انہوں نے موت، دوزخ اور قبر پر فتح پائی۔ اور چونکہ وہ جی اٹھے، ہم سب جانتے ہیں کہ ہم بھی اٹھ سکتے ہیں۔ اور جناب، مسیح کے دوبارہ زندہ ہونے کی وجہ سے آپ بھی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں" ۔

پاولا نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ " مجھے یقین ہے کہ یہ رب کا حکم  ہے کہ میں آپ کو یہ بتاؤں ۔ مسیح  کی فتح کے طفیل  آپ بھی  ہر اس کام میں کامیاب ہوں گے جسے آپ ہاتھ لگائیں گے"۔

کین۔وائٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس تقریر کو “توہینِ مذہب” اور “دیوانگی” قرار دیا ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر