دنیا
2 منٹ پڑھنے
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
جورونگ جزیرے کی 150 میٹر  گہرائی میں اس تنصیب  کی مجموعی ذخیرہ گنجائش 1.47 ملین مکعب میٹر ہو گی۔
سعودی عرب، سنگاپور میں زیر زمین پیٹرول ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
(فائل فوٹو) سنگاپور کے وزیر برائے توانائی و صنعت ٹین سی لینگ نے کہا کہ ان کے ملک میں سعودی تیل ذخیرہ کیا جائے گا

اطلاع کے مطابق  سعودی عرب، ایشیا میں توانائی کی فراہمی کے تحفظ کے  زیرِمقصد  2027 کی دوسری ششماہی سے سنگاپور کے جورونگ راک غاروں میں خام تیل ذخیرہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

دی اسٹریٹس ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق، سنگاپور کے وزیر توانائی و صنعت  تان  سی لینگ نے مرینا بے سینڈز میں منعقدہ 'سنگاپور انٹرنیشنل انرجی ویک' کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں اس موضوع پر بات کی۔

وزیر تان نے کہا کہ سعودی عرب اور سنگاپور 2027 کی دوسری ششماہی سے سعودی خام تیل کو جورونگ راک غاروں میں ذخیرہ کرنے کے لیے  ایک منصوبے پر کام کرنے کا  ارادہ رکھتے ہیں۔

تان  نے 26 اکتوبر کو دستخط ہونے والے ایک توانائی معاہدے کی طرف اشارہ کیا اور بتایا کہ یہ معاہدہ سعودی خام تیل کو ملک میں ایک تنصیب میں ذخیرہ کرنے کا موقع  دے گا۔

عالمی توانائی منڈی میں رسد کے مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، تان نے  کہا کہ  آبنائےہرمز کے بند ہونے سے عالمی توانائی کی رسد متاثر ہوئی ہے اور سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی بنا پر صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

جورونگ جزیرے کی 150 میٹر  گہرائی میں اس تنصیب  کی مجموعی ذخیرہ گنجائش 1.47 ملین مکعب میٹر ہو گی۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل نے ’’نسلی صفائی‘‘ پالیسی کو الخلیل تک پھیلا دیا ہے
اٹلی اور اسپین میں احتجاجی مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
نائیجیریا: مسلح حملہ، 20 افراد ہلاک
اسرائیل میں ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ
ایران پر حملہ 'کل' ہی ہو سکتا ہے: ٹرمپ
امریکہ: مسلّح حملے میں 12 افراد زخمی ہو گئے
ایردوان: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو زیادہ منصفانہ اور جامع بنایا جانا چاہیے
چار فلپائنی فضائیہ کے پائلٹ تربیتی مشق کے دوران فضاء میں تصادم کے نتیجے میں ہلاک
ترکیہ نے اردن میں چرچ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی
اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور اسرائیلی بندشوں پر تشویش
وزیر فیدان: علاقائی مسائل کے حل میں ترکیہ ذمہ داری اٹھانے  کاسلسلہ جاری رکھے گا
تائیوان میں طوفان چیمپی کے باعث 1,46,000 سے زائد گھروں کی بجلی منقطع: رپورٹ
روس: ہم نے یوکرین میں ایک بندرگاہ اور سفر کرنے والے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران