سویڈن حکومت کے ملازمین، دفتری کمپیوٹروں پر،'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' کا استعمال نہیں کریں گے۔
سویڈن حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سرکاری ملازمین دفتری کمپیوٹروں پر اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت ٹُول 'چیٹ جی پی ٹی' اور امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی 'اینتھروپک'کے تیار کردہ 'کلاوڈ' ماڈل کے مختلف ورژن استعمال نہیں کریں گے۔ یہ فیصلہ حساس معلومات سے متعلق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے آغاز میں کی گئی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارموں کا استعمال بعض مسائل کا باعث بن رہا ہے۔
حکومتی ملازمین آئندہ سے اپنے دفتری کمپیوٹروں پر اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی اور امریکی کمپنی اینتھروپک کے تیار کردہ کلاوڈ ماڈل کے مختلف ورژن استعمال نہیں کر سکیں گے۔
حکام نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حساس معلومات سے متعلق سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی ملازمین مصنوعی ذہانت سے استفادہ تو کر سکیں گے تاہم اس کے لیے مزید سخت نگرانی و کنٹرول اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یہ پابندی اسی ہفتے سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔
سویڈش ذرائع ابلاغ کی خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سویڈن کے ٹیکس ادارے اور قومی نگہداشت بورڈ میں بھی چیٹ جی پی ٹی اور کلاوڈ کے استعمال پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

















