ثقافت
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین کی سربراہ کی اسرائیل کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر شدید مذمت
یہ واقعہ صدیوں میں پہلی بار ہوا ہے  جب چرچ کے رہنماؤں کو ہولی سیپلچر، جو عیسائیت کے انتہائی مقدس مقامات میں سے ایک ہے، وہاں پام سنڈے منانے سے روکا گیا۔ گزشتہ جمعہ کے بعد سے،
یورپی یونین کی سربراہ کی اسرائیل کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر شدید مذمت
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالس نے یروشلم میں تمام عقائد کے لیے بلا روک ٹوک عبادت کی رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔ [فائل فوٹو] / Reuters

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے اتوار کے روز اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل نے  القدس کے لاطینی پٹرک کو پام سنڈے کے موقع پر چرچ آف ہولی سیپلچر میں شرکت سے روک دیا، انہوں نے  اس فیصلے کو "مذہبی آزادی کی خلاف ورزی" قرار دیا۔

کالاس نے 'ایکس' پر  اپنی پوسٹ میں لکھا ہے: "اسرائیلی پولیس کی طرف سے  یہ نازیبا اقدام  مذہبی آزادی اور مقدس مقامات کے طویل المدتی تحفظات کی خلاف ورزی ہے۔"

انہوں نے القدس میں عبادت کی آزادی کو "بلا استثنا، تمام مذاہب کے لیے" مکمل طور پر یقینی بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "القدس  کے کثیرالمذہب کردار کا تحفظ لازم  و ملزوم ہے۔"

اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے لاطینی پیٹرک ،   کارڈینل پیئرباتستا پزّابلا کو پام سنڈے کی عیسائی مذہبی رسم  منانے کے لیے چرچ آف ہولی سیپلچر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ایک بیان میں یروشلم کے لاطینی پیٹرک نے کہا کہ یہ واقعہ صدیوں میں پہلی بار ہوا ہے  جب چرچ کے رہنماؤں کو ہولی سیپلچر، جو عیسائیت کے انتہائی مقدس مقامات میں سے ایک ہے، وہاں پام سنڈے منانے سے روکا گیا۔

گزشتہ جمعہ کے بعد سے، اسرائیلی حکام چوتھے متواتر ہفتے کے لیے القدس کی مسجد الاقصیٰ، جو اسلام میں تیسرا مقدس ترین مقام ہے، میں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روک رہے ہیں، اور اسے ایران کے ساتھ جنگ سے متعلق ہنگامی اقدامات کے تحت فروری کے آخر سے بند رکھا گیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز