دنیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا: کم جونگ-اُن تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے
شمالی کوریا اعلیٰ عوامی اسمبلی نے کِم جونگ اُن کو دوبارہ سرکاری امور کمیشن کا سربراہ منتخب کر کے ان کے تیسرے صدارتی دور کی تصدیق کر دی
شمالی کوریا: کم جونگ-اُن تیسری دفعہ صدر منتخب ہو گئے
شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی پیانگ یانگ کے اعلیٰ ترین پالیسی رہنمائی کے ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔ / Reuters

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی بروز سوموار جاری کردہ اطلاع کے مطابق شمالی کوریا اعلیٰ عوامی اسمبلی SPA نے اپنی سوموار کی نشست میں کِم جونگ اُن کو دوبارہ سرکاری امور کمیشن کا سربراہ منتخب کر کے ان کے تیسرے صدارتی دور کی تصدیق کر دی ہے۔   

سرکاری امور کمیشن 2016 میں قائم کیا گیا اور اسے پیانگ یانگ کااعلیٰ  سطحی پالیسی ساز ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

اسمبلی نے، قیادتی عہدوں میں بھی اہم  ردوبدل کیا ہے۔ کِم کے قریبی معاون جو یونگ ون کو SPA اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔یہ عہدہ  ملک کا اعلیٰ پارلیمانی عہدہ ہے اور جو یونگ ون نے چو ریونگ ہائے کی جگہ لی ہے۔  اس کے علاوہ 'جو 'کو ریاستی امور کمیشن کا نائب سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاک تھے سانگ نے اپنا منصب برقرار رکھا اور سابق وزیراعظم کِم ٹوک ہُن کو  نئے قائم کئے گئے نائب وزارتِ اعظمیٰ  عہدے کا پہلا نائب وزیراعظم  مقرر کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، کِم کی بہن کِم یو-جونگ کو ریاستی امور کمیشن میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اجلاس میں آئینی ترامیم، حالیہ پارٹی کانگریس میں پیش کیے گئے پانچ سالہ قومی ترقیاتی منصوبے کے نفاذ کے اقدامات اور 2026 کے  ریاستی بجٹ کے امور پر بھی بات کی گئی تاہم ان کی  تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

عام طور پر ایسے پارلیمانی اجلاس ،کانگریس میں کیے گئے فیصلوں کی حمایت میں قوانین کی منظوری کی خاطر، پارٹی کانگریس کے بعد منعقد ہوتے ہیں ۔یہ اجلاس شمالی کوریا کی قیادت میں تسلسل اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی