مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
"آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کم رہی
جہازوں کی نگرانی کے ڈیٹا سے ظاہر ہوا کہ مائع پٹرولیم گیس لے جانے والا جہاز جی سمر اور دیوہیکل خام تیل بردار ہانگ لو، جسے آر ایچ این بھی کہا جاتا ہے، متحدہ عرب امارات سے آنے کے بعد خلیج میں داخل ہوئے۔
"آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کم رہی
آبنائے ہرمز / TRT World

کم از کم دو امریکی پابندیوں کا شکار جہاز، جو ایران سے منسلک ہیں، ایران کے لارک اور قشم جزیروں کے قریب  بظاہر   ایک نئے راستے سے خلیج میں داخل ہوئے۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  آبنائے ہرمز  میں آمدورفت امریکی ناکہ بندی کے تیسرے دن کے دوران نمایاں طور پر کم رہی۔

جہازوں کی نگرانی کے ڈیٹا سے ظاہر ہوا کہ مائع پٹرولیم گیس لے جانے والا جہاز جی سمر اور دیوہیکل خام تیل بردار ہانگ لو، جسے آر ایچ این بھی کہا جاتا ہے، متحدہ عرب امارات سے آنے کے بعد خلیج میں داخل ہوئے۔

جی سمر، جو خالی سفر کر رہا تھا چینی ملکیت اور عملے کی تفصیلات نشر کر رہا تھا ،ہانگ لو بھی خالی تھا جو ایران  سے مبینہ تعلقات کے باعث واشنگٹن کی پابندیوں کا شکار ہے، اور وہ  کچھ ہی دیر بعد اس کے پیچھے آیا۔ یہ ٹینکر، جو 20 لاکھ بیرل تک خام تیل لے جا سکتا ہے، بعد میں ایران کے ساحل کے ساتھ مغرب کی جانب سفر کرتا دیکھا گیا جبکہ اس نے اشارہ دیا کہ وہ احکامات کا انتظار کر رہا ہے۔

بلک کیریئر روزالینا بھی اس سے پہلے اسی راستے پر جاتا ہوا دکھائی دیاجس نے اشارہ دیا کہ وہ خوراک کے سامان کے ساتھ ایک ایرانی بندرگاہ کی طرف جا رہا ہے۔

باہر جانے والی ٹریفک بھی محدود شکل میں جاری رہی۔ ایران سے منسلک دو کنٹینر جہاز، گولبون اور کاشان بدھ کے روز خلیج سے نکلتے ہوئے بھی دیکھے گئے۔

ایک چھوٹا پروڈکٹ ٹینکر، نوبلراسی دن مشرق کی جانب خلیج عمان میں داخل ہوا۔

مسلسل نقل و حرکت کے باوجود، ہرمز سے گزرنے والی ٹریفک بہت کم ہو کر رہ گئی ہے۔

کوئی بھی مکمل طور پر بھرا ہوا ایرانی خام تیل بردار ٹینکر آبنائے سے نکلتا ہوا نہیں دیکھا گیا، جس سے جنگی حالات میں روزانہ تقریباً 17 لاکھ بیرل برآمدات کے بہاؤ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، اگرچہ الیکٹرانک مداخلت اور "ڈارک فلیٹ" کی سرگرمیاں کچھ گزرگاہوں کو چھپا سکتی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کے روز کہا کہ کوئی بھی جہاز اس کی ناکہ بندی سے نہیں گزرا اور نو جہازوں نے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایران کی طرف واپس جانے کا رخ کیا۔

دوسری جانب، ایران نے کہا کہ اس کے ایک تیل بردار سپر ٹینکر نے ناکہ بندی توڑ دی ہے۔

جہاز کا نام نہیں بتایا گیا لیکن ممکن ہے کہ اس سے مراد پابندیوں کا شکار ٹینکر ایلیشیا ہو جس کے بارے میں جہازوں کی نگرانی کے ڈیٹا نے دکھایا کہ وہ بدھ کے روز خلیج میں داخل ہوا۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی