مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان میں بری کاروائی کا امکان،اسرائیل کافوجی نفری کی تعداد بڑھانے پر غور
سرائیل ممکنہ طور پر لبنان میں زمینی حملے کی تیاری کے حصّے کے طور پر جلد ہی 450,000 تک ریزرو فوجیوں کی متحرک سازی کی منظوری دے سکتا ہے
لبنان میں بری کاروائی کا امکان،اسرائیل کافوجی نفری کی تعداد بڑھانے پر غور
لبنان-اسرائیل / Reuters

اسرائیل ممکنہ طور پر لبنان میں زمینی حملے کی تیاری کے حصّے کے طور پر جلد ہی 450,000 تک ریزرو فوجیوں کی متحرک سازی کی منظوری دے سکتا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے KAN نے کہا ہے کہ اس تعداد میں اہلکاروں کی نق و حرکت   جنگ کی تیاریوں  سے  لبنان میں زمینی دراندازی  کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجویز قریبی وقت میں منظوری کے لیے وزراء اور کنیسٹ کی خارجہ و دفاع کمیٹی کے سامنے پیش کی جانے کی توقع ہے۔

کان  نے کہا کہ جنوری میں جاری حکومت کے فیصلے کی بنیاد پر اب تک ریزرو فوجیوں کی نقل و حرکت  کی مجاز حد تقریباً 260,000 فوجیوں پر ہے یعنی نئی درخواست موجودہ حد کو نمایاں طور پر بڑھا دے گی۔

یہ میڈیا رپورٹ لبنان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے، جہاں اسرائیلی فوج اپنی فوجی جارحیت بڑھانے کے اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے، جس میں زمینی دراندازی کے آغاز کا امکان بھی شامل ہے۔

رپورٹ نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں دریائے لیتانی پر ایک پل بھی شامل تھا، اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ پل حزبِ اللہ کے جنگجوؤں کے گزرنے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

اس نے مزید کہا کہ اسرائیل شمالی سرحد کے حالات کے بارے میں امریکہ سے مشاورت کے ساتھ جنوبی لبنان میں بفر زون کو بڑھانے پر بھی غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ  2مارچ کو حزبِ اللہ نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوجی مقامات کو نشانہ بنانا شروع کیاتھا

 

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی