18ویں ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
ٹی آر ٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس مقابلے کا مقصد شوقیہ اور پیشہ ور فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مقابلے میں شرکت کے لیے درخواستیں 19 مارچ 2027ء تک ویب سائٹ www.trtbelgesel.com کے ذریعے جمع کرائی جا سکیں گی۔
یہ مقابلہ ان دستاویزی فلموں کے لیے کھلا ہوگا جو شرکت کی شرائط پر پورا اترتی ہوں۔مقابلے میں ایسے منصوبے بھی شامل ہو سکیں گے جو محض خیال اور کہانی کی سطح پر ہیں اور تاحال تیاری کے مرحلے میں داخل نہیں ہوئے ۔
اس مقابلے میں شرکت مفت ہوگی۔ شریک فلموں اور منصوبوں کا جائزہ، بین الاقوامی سطح، قومی پیشہ ورانہ سطح، قومی طلبہ کی فلمیں اور منصوبوں کی معاونت پر مشتمل، چار مختلف زمروں میں لیا جائے گا۔
مقابلے کے تمام زمروں میں مجموعی طور پر 12 ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
درخواست دینے کی شرائط، جانچ پڑتال کے طریقۂ کار اور ایوارڈوں سے متعلق تفصیلی معلومات ویب سائٹ www.trtbelgesel.com سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔























