مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نجی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں افواج کی تعیناتی کو خاموشی سے طول دے رہا ہے
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور
ٹرمپ-ایران

وال سٹریٹ جرنل کی بدھ کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نجی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا اعلان کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں افواج کی تعیناتی کو خاموشی سے طول دے رہا ہے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ معاونین کے ساتھ اس بات پر تبادلہ خیال کیا ہے کہ کیا ایران جنگ ختم کی جائے اور مبینہ طور پر یہ صدر کی ذاتی ترجیح ہے۔

 ٹرمپ کا ماننا ہے کہ شدید اقتصادی دباؤ کو برقرار رکھنے سے بالآخر تہران مجبور ہو جائے گا کہ وہ یا تو اپنا جوہری پروگرام ختم کرے یا پھر تباہی کی طرف چلا جائے۔

امریکہ نے گزشتہ ہفتے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ شروع کیا ہے، جس میں ایران کی معیشت  کے اہم ذرائع  بشمول پٹرولیم، بحری جہاز رانی، ہوا بازی، سونا، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 دوسری جانب ،پینٹاگون تقرریوں کی مدت میں توسیع کر رہا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ جنگ اگلے سال کے اواخر تک جاری رہ سکتی ہے۔

صدر کو آپریشنل لچک فراہم کرنے کے مقصد سے عسکری قوت کے طور پر دو طیارہ بردار بحری جہازوں اور 13 گائیڈڈ میزائل شکن بحری جہازوں سمیت 50,000 فوجی اور 19 جنگی جہازوں کی تعیناتی کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔

 

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور