ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
انقرہ کے چیف استغاثہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ ورک کے سرغنہ علی خان کوُریش سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ 49 افراد کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
ترکیہ / TRT Haber

ترکیہ میں علی خان کوریش کے مجرمانہ نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انقرہ کے چیف استغاثہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ ورک کے سرغنہ علی خان کوُریش سمیت 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ 49 افراد کے خلاف گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کُل 123 پتے فراہم کیے گئے مقامات پر تلاشی لی گئی ہے جس کے دوران 33 کمپنیوں سے وابستہ ٹھکانوں کو باریک بینی سے جانچا جا رہا ہے۔

منظم مالیاتی جرائم کے دائرے میں جاری اس تحقیقات میں منی لانڈرنگ،  بدعنوانی اور اربوں لیرا کے غیر قانونی تجارتی لین دین کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مالی جرائم کے تحقیقاتی بورڈ  کی رپورٹوں کے مطابق، دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نیٹ ورک سے منسلک کمپنیوں کے ذریعے 100 ارب لیرا سے زائد کے وسائل بیرون ملک منتقل کیے گئے ہیں اور فنڈز کے اس بہاؤ میں اسرائیل سے منسلک لین دین بھی شامل ہے۔

عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے متعدد کمپنیوں اور اثاثوں کو ضبط کر لیا گیا ہے، جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ تحقیقات براہ راست اقتصادی اور تنظیمی مجرمانہ ڈھانچے پر مرکوز ہیں اور مذہبی سرگرمیاں انجام دینے والی کسی بھی انجمن یا تنظیم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

یہ آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

توقع ہے کہ اس تحقیقات کا دائرہ کار مساک  کی رپورٹوں، کمپنیوں کے ریکارڈز، بینک ٹرانزیکشنز اور دیگر عدالتی شواہد کی تفصیلی جانچ کے بعد مزید واضح ہو جائے گا۔

 

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی