دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا: صدر پیترو نے اپنے حامیوں کو سڑکوں پر بُلا لیا
کم ترین اُجرت میں جامع اضافے سے متعلقہ عدالتی فیصلے  کے جواب میں صدر گوستاوو پیٹرو نے اپنے حامیوں کو سڑکوں پر بُلا لیا
کولمبیا: صدر پیترو  نے اپنے حامیوں کو سڑکوں پر بُلا لیا
عدالت کی جانب سے ان کی کم از کم اجرت میں اضافے کو روکے جانے کے بعد، کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو 19 فروری 2026 کو بوگوٹا میں حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ / Reuters

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کی پُکار پر کل بروز جمعرات ملک بھر میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی  مارچ کی۔

اپنی حکومت کے، کم ترین اُجرت میں جامع اضافے کے، فیصلے کو مسترد کرنے سے متعلقہ عدالتی فیصلے  کے جواب میں صدر گوستاوو پیٹرو نے اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکلنے کا مطالبہ کیا تھا۔

کولمبیا کونسل آف اسٹیٹ کی طرف سے، طریقہ کار کی خامیوں اور فیصلے کے معاشی اثرات کا حوالہ دے کر، حکومت کی طرف سے دسمبر میں نافذ کیے گئے 23.7 فیصد اجرتی اضافے کو عارضی طور پر معطل کئے جانے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

دارالحکومت بوگوٹا مظاہروں کا مرکز بن گیا، شہر کی بڑی شاہراہوں کو  بند  کر دیا گیا اور مظاہرین کے شہر ی مرکز میں ہجوم کی شکل اختیار کرنے پرعوامی نقل و حمل مفلوج  ہو گئی۔

کالی، میڈیلن اور بارانکیلا میں بھی احتجاجی جلوس نکالے گئے  جو تنخواہوں کے بارے میں اس تدبیری  اقدام کے خلاف  ملک گیر حرکت کی عکاسی کرتی ہیں۔

پلازا دے بولیوار میں جمع ہونے والے مظاہرین میں لیبر یونینوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

  مظاہرین سے خطاب میں صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت دو ملین پیسوس (تقریباً $544) کی نئی کم از کم اجرت کو برقرار رکھے گی اور  حکم نامے کا 'ایک بھی ہندسہ' تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے تکنیکی مطالعات اجرتوں میں  اضافے کی حمایت کرتے ہیں اور تصدیق کی کہ حکومت نے نظرِ ثانی کے لیے مذکورہ بِل کو  عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

کونسل آف اسٹیٹ کی مداخلت ان مقدمات کے بعد ہوئی جن میں کہا گیا تھا کہ اجرتوں میں اضافے کا  فیصلہ بِل  قانونی تقاضوں کو نظر انداز کر کے افراطِ زر، پیداواریت میں کمی اور کاروباری مراکز کو غیر سرکاری معیشت  کی طرف  دھکیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔  

دریافت کیجیے
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا