قاتل اسرائیلی فوج لبنان پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے کفر رومان پر رات گئے شدید فضائی حملے کیے ۔
NNA کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ناباتیہ کے نزدیک کفر رومّان میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت پر آدھی رات کے فوراً بعد ہوا، جس نے عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ایمرجنسی ٹیموں نے ملبے سے نو لاشیں برآمد کیں، جن میں دو شیر خوار بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے تین منزلہ شہری عمارت پر براہ راست بمباری کی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ علاقے میں تباہ کاری اس تک محدود نہیں تھی۔
کیفر رومان میں ایک شہری گاڑی کو ڈرون کی طرف سے نشانہ بنائے جانے سے 2 طبی کارکنان جان بحق ہو گئے۔ جس سے شہر میں مجموعی جانی نقصان 11 تک ہو گیا۔
اسرائیلی فضائیہ نے مبینہ طور پر بالائی نبطیہ اور عرب سلیم قصبوں پر بھی بمباری کی۔
جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنا قبضہ اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں ، جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2 مارچ سے اب تک ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4,362 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 12,378 تک پہنچ گئی ہے۔
















