دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپ کو امریکہ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا: ٹرمپ
میں، روس پر، مزید پابندیوں کے لیے تیار ہوں لیکن یورپ کو بھی اپنی پابندیاں سخت کرنا ہوں گی: ٹرمپ
یورپ کو امریکہ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا: ٹرمپ
ٹرمپ نے قبل ازیں روس سے تیل خریدنے والے ممالک کو ثانوی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی تھی اگر یوکرین میں جنگ ختم کرنے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ / AP

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم، روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن یورپ کو بھی اس معاملے میں واشنگٹن کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہو گا۔

انہوں نے اتوار کے روز نیو جرسی کے مورِس ٹاؤن سے وائٹ ہاؤس واپسی کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ "یورپ، روس سے تیل خرید رہا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ وہ تیل خریدیں۔ اس کے علاوہ جو پابندیاں انہوں نے  لگائی  ہیں وہ کافی سخت نہیں ہیں۔ میں پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوں لیکن انہیں بھی اپنی پابندیاں اسی سطح پر سخت کرناہوں گی جتنی کہ امریکہ کی ہیں"۔

ٹرمپ نے بروز ہفتہ سوشل میڈیا "ٹرتھ سوشل" سے نیٹو ممالک اور دنیا کے نام شائع کردہ مرسلے میں بھی ان خیالات کا اظہار کیا تھا۔ خط میں انہوں نے کہا تھا کہ"اگر تمام نیٹو ممالک متفق ہوتے ، ہمارے ساتھ ہم آہنگ اقدامات کرتے اور روس سے تیل خریدنا بند کرتے  ہیں تو میں روس پر مزید سخت  پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہوں "۔

انہوں نے کچھ ممالک کی جانب سے روسی تیل کی خریداری کو "حیران کن" قرار دیا اور  کہاہے  کہ روس کے ساتھ مقابلے کے معاملے میں  نیٹو کی یقین دہانی "سو فیصد سے کہیں کم" رہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے کوئی پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں، پہلے بھی روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دی تھی ۔

انہوں نے روس سے تیل کی درآمد جاری رکھنے کی وجہ سے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے ۔

جی 7 ممالک اور یورپی یونین  ممالک کے روسی تیل کی قیمت پر حد مقرر کرنے  کے جواب میں روس نے چین اور بھارت جیسے ممالک کو تیل کی فروخت میں اضافہ کر دیا ہے۔

27 رکنی یورپی یونین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ یکم جنوری 2028 تک روسی تیل اور گیس کی درآمدات کو مکمل طور پر ختم کر دے گی۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ