مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایران نےجوہری منصوبے پر دوبارہ کام کیا تو حملہ کردیں گے:اسرائیل
کاٹز: غزہ اور یمن کے دو کھلے محاذ ہیں جن کو ایران، لبنان اور شام کی طرح ایک مضبوط جارحانہ پالیسی کے تحت فیصلہ کن طور پر حل کیا جانا چاہیے
ایران نےجوہری منصوبے پر دوبارہ کام کیا تو حملہ کردیں گے:اسرائیل
/ Reuters

ماریو کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف ایال ضمیر اور سینئر کمانڈروں کے ہمراہ سیکیورٹی جائزہ کے دوران کاٹز نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کی تجدید کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا منصوبہ تیار کرنا ضروری ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ایران اپنے جوہری اور میزائل منصوبوں  پر  واپس نہ آئے۔

کاٹز نے خطے میں دیگر اسرائیلی جارحیتوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ غزہ اور یمن کے دو کھلے محاذ ہیں جن کو ایران، لبنان اور شام کی طرح ایک مضبوط جارحانہ پالیسی کے تحت فیصلہ کن طور پر حل کیا جانا چاہئے۔

ان کا یہ بیان جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے ایک مختصر لیکن شدید دور کے بعد سامنے آیا ہے۔

13جون کو اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے ایران کے خلاف 12 روزہ بلا اشتعال جارحیت کا آغاز کیا جس میں فوجی تنصیبات، جوہری تنصیبات، شہریوں، اعلیٰ افسران اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 اس کے جواب میں ایران نے اسرائیلی فوجی اور خفیہ  تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔

امریکہ کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان 23 جون کو کیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ