دنیا
2 منٹ پڑھنے
جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اموات۔ ،متعدد افراد لا پتہ
ریسکیو ٹیمیں، جن میں پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) شامل ہیں، علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں
جموں و کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے اموات۔ ،متعدد افراد لا پتہ
شدید بارشوں سے خطے بھر میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ / AA

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دو اضلاع ریاسی اور رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشوں سے رونما ہونے واقعات میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔

ایک پولیس اہلکار نے انادولو ایجنسی کو فون پر بتایا کہ ریاسی ضلع کے بھدر گاؤں میں ایک لرزشِ اراضی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے جب ان کا گھر صبح سویرے مٹی کے تودے تلے دب گیا۔

اہلکار نے کہا، "یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے؛ خاندان کے تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ان کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔"

ریسکیو ٹیمیں، جن میں پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) شامل ہیں، علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔

رام بن ضلع کے محلے راج گڑھ میں ایک اور واقعے میں، موسلا دھار بارش سے اچانک سیلاب آیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور دو افراد لاپتہ ہو گئے۔

ضلع رام بن کے اہلکار محمد الیاس نے انادولو ایجنسی کو فون پر بتایا، "لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔"

گزشتہ چند ہفتوں میں اس علاقے میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے اور 30 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

قدرتی آفت میں درجنوں عمارتیں بھی تباہ ہو چکی ہیں، اہم سڑکیں بہہ گئی ہیں اور کئی نشیبی علاقے اچانک سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں۔

علاقے کے رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محتاط رہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان قاہرہ میں
بُرہانالدین دوران: غزہ کے المیہ  نے ہمارے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں