دنیا
1 منٹ پڑھنے
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
سیلاب زدہ علاقوں سے تقریباً 12,000 افراد کو بچایا گیا ہے، جبکہ تلاش و ریسکیو آپریشنز میں مدد کے لیے فوج اور پولیس سمیت 21,000 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کے اثرات۔ / Reuters

گزشتہ ہفتے چین اور نیپال کی سرحد کے قریب آنے والی اچانک سیلابی لہروں اور زمینی سرکنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بدھ کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بڑھ کر 1,130 ہو گئی ہے، جبکہ تقریباً 4,500 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

نیپال کی قومی اتھارٹی برائے آفات  کا کہنا ہے کہ 26 اگست کو ملک میں شدید سیلاب کے بعد اب تک 1,114 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ جبکہ  292 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 3,916 لاپتہ ہیں۔

حکام کا  کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں سے تقریباً 12,000 افراد کو بچایا گیا ہے، جبکہ تلاش و ریسکیو آپریشنز میں مدد کے لیے فوج اور پولیس سمیت 21,000 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نیپال میں سیلاب سے تقریباً 16 لاکھ  افراد متاثر ہوئے ہیں۔

شن ہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ  اسی آفت میں چین میں  کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 546 لاپتہ ہیں۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں لاپتہ افراد میں 261 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور