دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے غزہ پولیس تھانے پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی افسران کو قتل کر دیا
التوام میں پولیس چوکی پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پانچ شہداء، جو تمام پولیس اہلکار تھے، اور متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے: الشفاء ہسپتال
اسرائیل نے غزہ پولیس تھانے پر حملہ کر کے پانچ فلسطینی افسران کو قتل کر دیا
وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے کا معائنہ کرتے ہوئے رہائشی۔ / AP

اسرائیل نے غزّہ کے شمال میں ایک فلسطینی پولیس چوکی پر فضائی حملہ کر کے پانچ پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔

غزہ پولیس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافے کر دیا ہے۔ حالیہ حملہ  غزہ کے شمال میں ایک فلسطینی پولیس چوکی کو نشانہ بنا کر کیا گیا ہے۔ حملے میں کم از کم پانچ پولیس اہلکار شہید اور  متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ پولیس ہیڈکوارٹر نے ہفتے کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ التوام علاقے میں واقع ایک پولیس چوکی پر  دو میزائل گرائے گئے ہیں۔

غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال  کے  بیان کے مطابق "التوام میں پولیس چوکی پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پانچ شہداء، جو تمام پولیس اہلکار تھے، اور متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں  میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے"۔

فلسطینی حکام کے مطابق، اسرائیل نے غزہ پر مسّلچط کردہ نسل کشی  جنگکے آغاز سے اب تک متعدد بار پولیس اہلکاروں اور پولیس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں  سے عوامی نظم و نسق کے ادارے کمزور ہوئے ہیں اور شہری ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

حملے، اکتوبر 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی کے بعد بھی حملے جاری رہے جن میں پولیس گاڑیوں، چیک پوسٹوں اور گشتی دستوں کو  نشانہ بنایا گیا۔

غزہ  وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 880 سے زائد افراد شہید اور 2 ہزار 645 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

علاقے کے فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی 'نسل کشی' کے بعد سے اسرائیل کم از کم 2 ہزار 800 پولیس اہلکاروں کو قتل کر چکا ہے، جبکہ پولیس پر حملے جنگ بندی کے باوجود جاری وسیع تر حملوں کے سلسلے کا حصہ ہیں۔ حکام کے مطابق، جنگ بندی کے باوجود 770 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطین تحریک  مزاحمت حماس نے اسرائیل کو غزہ میں عوامی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

حماس نے کہا  ہےکہ یہ حملے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے 'وحشیانہ جرائم'کا تسلسل ہیں اور شہری پولیس فورس کو نشانہ بنا کر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دریافت کیجیے
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت