پاکستان
2 منٹ پڑھنے
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
دونوں وفد ہفتہ کو دارالحکومت کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستانی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ براہِ راست مذاکرات سے پہلے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے اپنی ملاقات کے دوران ہاتھ ملا رہے ہیں۔ / Reuters

سرکاری ذرائع نے انادولو کو بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان دو ہفتوں کے عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل فائر بندی کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پہلے مرحلے کا آغاز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق، دونوں وفد ہفتہ کو دارالحکومت کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پاکستانی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ براہِ راست مذاکرات سے پہلے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔

ذرائع نے مزید کہا  کہ "ہم اس وقت یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں وفد کب آمنے سامنے بیٹھیں گے۔ فی الحال وہ پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔"

نیشن نیوز  نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی کہا کہ تہران ' مستقبل قریب  میں' آبنائے ہرمز کھول دے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے انداز میں نہیں ہوئے تو 'ہم دوبارہ  اس عمل پر سوچ و بیچار کریں گے۔'

ان حساس مذاکرات، جنہیں 'اسلام آباد مذاکرات' کہا جا رہا ہے، کا آغاز اسی روز ایرانی اور امریکی وفود کی پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے فوراً بعد ہوا۔

ان مذاکرات کے لیے امریکی اور ایرانی وفد الگ الگ اسلام آباد پہنچے، جو 1979 کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان ایک اہم اعلیٰ سطحی دوطرفہ رابطے کی علامت ہے۔

امریکی وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جس میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔

ایرانی وفد کی قیادت پارلیمنٹ اسپیکر باقر قالیباف کر رہے ہیں، جس میں وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی علی باقری کنی اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اسلام آباد کی نمائندگی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں، جب کہ فوج کے سربراہ عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی ان کے معاونین کے طور پر موجود ہیں۔

دریافت کیجیے
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
بحرین نے پاکستان کو ترکیہ، سعودی عرب کے ساتھ سہ فریقی  دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا