دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی فوج نے متعدد ایرانی میزائلوں اور ڈرونوں کو ناکارہ کر دیا ہے: سینٹ کوم
امریکی فوج نے خلیجی علاقے میں ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونوں کو کامیابی سے روک لیا ہے: سینٹ کوم
امریکی فوج نے متعدد ایرانی میزائلوں اور ڈرونوں کو ناکارہ کر دیا ہے: سینٹ کوم
سینٹکام نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کے بعد جزیرہ قشم پر حملے کیے۔ (فائل فوٹو) / Reuters

امریکی فوجوں نے خلیجی علاقے میں ایران کے متعدد میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنا دیئے ہیں۔

امریکہ مرکزی کمان 'سینٹ کوم' نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلیجی علاقے میں ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائلوں اور ڈرونوں کو کامیابی سے روک لیا ہے۔

آج بروز بدھ جاری کردہ بیان میں سینٹ کوم نے کہاہے کہ "امریکی افواج نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی جارحانہ کارروائیوں کے ذیل میں فائر کئے گئے متعدد  بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونوں کو   کامیابی سے تباہ کیا اور اپنے حقِّ دفاع  کے تحت جزیرہ قشم پر حملے کئے ہیں"۔

سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں سینٹ کوم نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے،کویت میں موجود امریکی فوج کو نشانہ بنانے کے لیے، رات کے وقت  بھیجے گئے ڈرونوں کی ایک اور لہر بھی اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فضائی دفاعی نظام نے متعدد ڈرونوں کو کامیابی سے مار گرایا اور اس کارروائی میں کسی بھی امریکی اہلکار یا تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔

میزائلوں کا ہدف کویت اور بحرین

امریکہ مرکزی کمانڈ نے مزید کہا ہے کہ "کویت کی جانب داغے گئے دو ایرانی میزائل یا تو اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے یا  پھرراستے میں ہی تباہ ہو گئے ہیں جبکہ بحرین کی طرف فائر کئے  گئے تین میزائلوں کو امریکی اور بحرینی فضائی دفاعی افواج نے فوری طور پر روک لیا ہے"۔

سینٹ کوم کے مطابق امریکی افواج نے، سمندری راستوں سے گزرتے شہری بحری جہازوں کی سمت بھیجے گئے، تین ایرانی حملہ آور ڈرونوں کو بھی مار گرایاہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکی افواج اور ان کے اتحادی خطے میں اپنی افواج، شراکت داروں اور بین الاقوامی بحری آمدورفت کے تحفظ کے لیے چوکس اور تیار ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتے ہیں: روس
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
جاسوسی کی  اسرائیلی دھمکی،پینٹاگون چوکنا ہوگیا
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ
روس  اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ