دنیا
2 منٹ پڑھنے
روس کے دور دراز کے مشرقی علاقے میں 7.4 شدت کا زلزلہ
ہفتے کے روز آنے والا یہ زلزلہ روسی شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی، جو کامچاتکا علاقے کا انتظامی مرکز ہے، کے مشرق میں 111 کلومیٹر کے فاصلے پر اور 39.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
روس کے دور دراز کے مشرقی علاقے میں 7.4 شدت کا زلزلہ
زلزلے کا مرکز پٹروپاولوسک کمسکی شہر کے ساحل سے دور تھا۔ / TRT World

امریکی جیولوجیکل سروے نے اطلاع دیہے کہ روس کے دور دراز مشرقی علاقے کامچاتکا کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے ۔

ہفتے کے روز آنے والا یہ زلزلہ روسی شہر پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی، جو کامچاتکا علاقے کا انتظامی مرکز ہے، کے مشرق میں 111 کلومیٹر کے فاصلے پر اور 39.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے کہا  ہےکہ زلزلے کے مرکز کے 300 کلومیٹر کے اندر روسی ساحلوں پر "خطرناک" لہروں کا  خطرہ موجود  ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.5 بتائی تھی، جسے بعد میں کم کر کے 7.4 کر دیا گیا۔

جولائی میں، کامچاتکا جزیرہ نما کے قریب ریکارڈ کیے گئے سب سے طاقتور زلزلوں میں سے ایک آیا تھا، جس نے بحرالکاہل میں چار میٹر (12 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا کیں اور ہوائی سے جاپان تک لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور کیا۔

جاپان کے ساحل کے قریب 9.1 شدت کے زلزلے کے بعد 8.8 شدت کا یہ زلزلہ 2011 کے بعد سب سے بڑا تھا،  جاپان کے زلزلے کے بعد سونامی طوفان   نے تباہیاں مچا دی تھیں جس میں 15,000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جولائی کے زلزلے کے بعد جاپان میں حکام نے تقریباً دو ملین افراد کو بلند مقامات  کو  منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔

خطے بھر میں سونامی کی وارننگز جاری کی گئیں، جنہیں بعد میں منسوخ یا کم کر دیا گیا۔

دریافت کیجیے
یوکرین کے رات گئے روس پر حملے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے
اسرائیل کا جنوبی شام پر حملہ،گوتیرس علاقے میں
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے