کانگو: ایبولا کے مریضوں کی تعداد 5,000 سے بڑھ گئی
کیسوں اور اموات کی تعداد کے حوالے سے یہ وباء ملکی تاریخ کی بڑی ترین وباء بن گئی ہے: کانگو ادارہ صحت عامہ
کانگو: ایبولا کے مریضوں کی تعداد 5,000 سے بڑھ گئی
18 اگست 2026 کو ڈی آر سی کے شہر بونیا میں حفاظتی لباس پہنے افراد ایبولا کے باعث جاں بحق ہونے والے ایک چھ سالہ بچے کے تابوت کو قبر میں اتارنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ / AP

جمہوریہ کانگو میں تصدیق شدہ ایبولا کیسوں کی تعداد 5,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کانگو حکومت کے منگل کی رات جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایبولا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ چُکی ہے اور صحت کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس مہلک بیماری پر قابو پانے کے لیے جاری کوششیں ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔

ادارہ صحت عامہ کے مطابق  ملک میں ایبولا کی 17ویں وبا ،جولائی کے اختتام تک مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے، تاریخ کی سب سے بڑی وبا بن گئی اورہفتے کے اختتام تک  وباء کے باعث ہونے والی اموات  کی تعداد 2,378 تک پہنچ  گئی ہے۔

صورتحال سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں ادارے نے 5,021 کیس ریکارڈ کیے ہیں۔ اس تعداد کے ساتھ  یہ وبا 2014 سے 2016 کے دوران مغربی افریقہ میں پھیلنے والی ایبولا وبا کے بعد، مریضوں اور اموات  دونوں لحاظ سے، دنیا کی دوسری بدترین وبا بن گئی ہے۔

یہ وبا ایبولا وائرس کی بنڈی بوگیو (Bundibugyo) قسم کی وجہ سے پھیلی ہے۔ ا س وائرس  کے خلاف فی الحال کوئی منظور شدہ ویکسین یا علاج دستیاب نہیں ہے۔

15 مئی کو وبا کے اعلان کے بعد سے اس کے پھیلاو  میں تیزی آئی ہے۔ کمزور طبی بنیادی ڈھانچے، مقامی آبادی کی مزاحمت، عدم استحکام اور امدادی ٹیموں کے خلاف احتجاج کے باعث مریضوں کی نشاندہی اور وبا پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور