دنیا
2 منٹ پڑھنے
مادورو کا امریکی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں
وینزویلا کے معزول صدر 'نکولس مادورو' نیویارک کی ایک عدالت میں دوسری مرتبہ پیش ہو رہے ہیں
مادورو کا امریکی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں
مین ہٹن، نیویارک شہر میں واقع ڈینیل پیٹرک موئنیہان یو ایس کورٹ ہاؤس کا ایک عمومی منظر، جہاں مادورو کی 26 مارچ کو سماعت ہونی ہے۔ / Reuters

وینزویلا کے معزول صدر 'نکولس مادورو'، امریکی فوج کی طرف سے شب مار آپریشن کے ساتھ اغوا کئے جانے کے بعد، آج بروز جمعرات نیویارک کی ایک عدالت میں دوسری مرتبہ پیش ہو رہے ہیں۔

63 سالہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو، کاراکاس سے امریکی کمانڈوز کی طرف سے یکم جنوری کے اوائل میں اغوا کیے جانے کے بعد، تقریباً تین ماہ تک بروکلین کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے۔

اس کمانڈو  کارروائی کے ساتھ  2013 سے وینزویلا کی قیادت کرنے والے اس طاقتور رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور اس کے بعد سے تیل سے مالا مال اس ملک کو بڑی حد تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مرضی کے مطابق چلنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔

مادورو نے خود کو "جنگی قیدی" قرار دیا  اور اپنے اوپر لگائے گئے، نارکو-دہشت گردی، کوکین کی درآمد ، مشین گنوں اور تباہ کن آلات رکھنے اور  تباہ کن آلات رکھنے پر مبنی، چار الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔  

جمعرات کی سماعت مقامی وقت کے مطابق  صبح 11:00 بجے  طے ہے۔ اور توقع کی جا رہی ہے کہ مادورو مقدمہ خارج کرنے کی کوشش کریں گے اور  وکلاء  کے درمیان سابق رہنما کی قانونی فیس  کی ادائیگی کا موضوع گرم بحث بن جائے گا۔

وینزویلا  حکومت اخراجات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن واشنگٹن کی پابندیوں کی وجہ سے ان کے وکیل بیری پولیک کو ایک امریکی لائسنس حاصل کرنا ہوگا جو جاری نہیں کیا گیا۔

پولیک نے تکنیکی بنیادوں پر مقدمہ خارج کرنے کا تقاضا کیا اور  ایک عدالت میں دائر دستاویز میں دلیل دی  ہےکہ لائسنس کی شرط مادورو کے آئینی حقِ قانونی نمائندگی کی خلاف ورزی ہے ۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی