سیاست
3 منٹ پڑھنے
امریکہ سے باہر بنائی گئی تمام فلموں پر 100% ٹیرف لگایا جائے گا: ٹرمپ
دنیا بھر میں متعدد ممالک پر وسیع پیمانے کے محصولات لگانے کے بعد فلم انڈسٹری صدر ٹرمپ کے ہدف پر
امریکہ سے باہر بنائی گئی تمام فلموں پر 100% ٹیرف لگایا جائے گا: ٹرمپ
"Hollywood, and many other areas within the U.S.A., are being devastated," he added, claiming this amounted to a national security threat.
5 مئی 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم نے  ملک سے باہر بننے والی تمام فلموں پر نئے محصولات عائد کر دیئے ہیں۔  امریکی فلم سازوں اور امریکی اسٹوڈیوکے بیرون ملک کام کرنے کے رجحان کے باعث ہالی ووڈ "تباہ" ہو رہا ہے۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وائٹ ہاؤس کو ،دنیا بھر کے متعدد ممالک پر وسیع پیمانے کے محصولات کا سبب بننے والی،  جارحانہ تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔

اتوار کو  ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم سے جاری کردہ بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میں محکمہ تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے کو اختیار دے رہا ہوں کہ وہ فوری طور پر، بیرونی ممالک میں فلمائے جانے کے بعد امریکہ میں آنے والی ،تمام فلموں پر 100 فیصد محصول عائد کرنے کے لئے کاروائیاں  شروع کریں "۔

ٹرمپ کی یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب ، امریکی صدر کی سخت تجارتی پالیسیوں کے سب سے زیادہ شکار اور کئی تجارتی اشیاء پر 145 فیصد محصولات کا سامنا کرنے والے ملک، 'چین'  نے گذشتہ ماہ  جاری کردہ بیان میں ، درآمد کی جانے والی امریکی فلموں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

’ تیز رفتار موت‘

ٹرمپ نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "امریکہ میں فلمی صنعت ایک بہت تیز رفتار موت مر رہی ہے۔ دوسرے ممالک ہمارے اسٹوڈیو اور فلم سازوں کو  امریکہ سے دور لے جانے کے لیے ہر قسم کی مراعات دے رہے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ہالی ووڈ اور امریکہ کے کئی دیگر علاقے تباہ ہو رہے ہیں اور  یہ چیز  قومی سلامتی کے لیے خطرہ  بن رہی ہے"۔

فلمی صنعت پر  محصولات کا اطلاق کیسے ہو گا اور صنعت پر ان محصولات کے کیا  اثرات ہوں گے اس بارے میں فوری طور پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

ٹرمپ کی پوسٹ میں ، اسکرین پروڈکشن کے ایک نسبتاً زیادہ  مقبول اور منافع بخش شعبے یعنی ، ٹیلی ویژن ڈراموں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

چین

ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ ، بشمول چین، کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر بات چیت کر رہا ہے، اور چین کے ساتھ ان کی اولین ترجیح ایک منصفانہ تجارتی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں  سے بات چیت میں کہا ہے کہ ان کا اس ہفتے چین کے صدر شی جن پنگ سے بات کرنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم امریکی حکام مختلف معاملات پر چینی حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں  کہ کیا اس ہفتے کسی تجارتی معاہدے کا اعلان کیا جائے گا؟ ٹرمپ نے کہا  ہےکہ یہ "بہت ممکن" ہے لیکن مزید تفصیلات نہیں دیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین