دنیا
1 منٹ پڑھنے
پینٹاگون نے 1,500 فوجیوں کو چوکس کر دیا
پینٹاگون نے تقریباً 1,500 فوجیوں کو ریاستِ منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیئے
پینٹاگون نے 1,500 فوجیوں کو چوکس کر دیا
فائل فوٹو: امریکہ کے شہر واشنگٹن میں پینٹاگون کا فضائی منظر۔ / Reuters

واشنگٹن پوسٹ نے آج بروز اتوار دفاعی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ امریکہ وزارتِ دفاع 'پینٹاگون' نے تقریباً 1,500 فعال ڈیوٹی فوجیوں کو ریاستِ منی سوٹا میں ممکنہ تعیناتی  کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری  کر دیئے ہیں۔

خبر  کے مطابق فوج نے ریاست میں تشدّد میں اضافے کے احتمال  کی وجہ سے  یونٹوں کو تعیناتی کے لئے تیاری کی حالت میں رکھا ہوا ہے۔  

یہ قدم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےبغاوت ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔  

ٹرمپ نے بروز جمعرات ٹرتھ سوشل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "اگر منی سوٹا کے بدعنوان سیاستدانوں  نے قانون کی پابندی نہ کی اور پیشہ ور فسادیوں اور بلوائیوں  کوامیگریشن کسٹم محافظوں  پر حملوں  سے نہ روکا  ،کہ  جو صرف  اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں، تو میں بغاوت ایکٹ نافذ کر دوں گا"۔

پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس نے موضوع کے بارے میں بیان کی درخواستوں کا کوئی فوری جواب نہیں دیا۔

دریافت کیجیے
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا