ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
آج ترکیہ ایک زیادہ مضبوط، زیادہ مستحکم ریاست اور محکوم سوچ سے آزاد جمہوریت کی حیثیت سے پر 'ترکیہ صدی' کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے: نائب صدر جودت یلماز
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یلماز کا 15 جولائی کی مزاحمت کو خراجِ عقیدت، ترکیہ کے لیے دہشت گردی سے پاک مستقبل کا عزم۔ (تصویر: فائل) / AA

ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کی دسویں برسی کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں اس دن قوم کی طرف سے کی گئی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دہشت گردی سے پاک مستقبل کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یلماز نے 15 جولائی یومِ جمہوریت و قومی یکجہتی کے موقع پر ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر جاری کردہ  پیغام میں 15 جولائی کے واقعات کوایک اہم تاریخی موڑ قرار دیا اور کہا ہے کہ اس واقعے نے گزشتہ دس برسوں کے دوران ریاست، قومی اتحاد اور ملک کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"ہمارے صدر جناب رجب طیب اردوعان کی اپیل پر لاکھوں محبِ وطن شہری سڑکوں اور چوراہوں پر نکل آئے اور اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے وطن، اپنے پرچم اور اپنی جمہوریت کا دفاع کرکے ملّی تاریخ کی عظیم ترین عوامی مزاحمتوں میں سے ایک کی مثال قائم کی۔ آج ترکیہ ایک زیادہ مضبوط، زیادہ مستحکم ریاست اور محکوم سوچ سے آزاد جمہوریت کے طور پر 'ترکیہ صدی' کے ہدف کی جانب پُراعتماد قدموں کے ساتھ  آگے بڑھ رہا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک مستقبل کی تعمیر کے  عزم پر قائم ہے۔"

پیغام کے آخر میں یلماز نے کہاہے کہ"اس دن کی دسویں سالانہ یاد کے موقع پر میں اپنے عظیم شہداء کو دعائے رحمت اور جذباتِ عقیدت کے ساتھ یاد کرتا  اور اپنے بہادر غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں"۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز