سیاست
2 منٹ پڑھنے
آرمینی وزیر اعظم آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہو گئے
یاد رہے کہ دونوں ممالک نے گزشتہ ہفتے مسودے پر اتفاق کیا، جو ان کے دہائیوں پرانے تنازع کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
00:00
آرمینی وزیر اعظم آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہو گئے
/ AP
20 مارچ 2025

آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے اپنے ملک اور ہمسایہ ملک آذربائیجان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہو چکا ہے اور اس پر دستخط کا انتظار ہے۔ پشینیان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ میں طے شدہ مسودے کے تحت اپنے دستخط کرنے کے لئے تیار ہوں۔

پاشینیان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آذربائیجان اور آرمینیا نے گزشتہ جمعرات کو امن معاہدے کے مسودے پر الگ الگ ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت کئی دہائیوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے اور باکو اور یریوان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کیے جائیں گے۔

دونوں سابق سوویت جمہوریہ کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں جب آرمینیائی فوج نے کاراباخ اور سات ملحقہ علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

آذربائیجان نے 2020 کے موسم خزاں میں 44 روزہ جنگ کے دوران زیادہ تر علاقے کو آزاد کرایا تھا ، جو روس کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد ختم ہوا تھا جس نے معمول پر لانے اور حد بندی مذاکرات کے دروازے کھول دیے تھے۔

ستمبر 2023 میں آذربائیجان نے کاراباخ میں مکمل خودمختاری قائم کی جب علاقے میں علیحدگی پسند قوتوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان