پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے چین کے دورے پر
چین پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے سرکاری دورے کے دوران ایک سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، جہاں وہ ٹیکنالوجی، توانائی، بیٹری سسٹمز اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع پر مشترکہ طور پر بحث کریں گے۔
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ مذاکرات میں صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت سے ملاقات کر رہے ہیں۔ [فائل فوٹو] / Reuters

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو چین کے چار روزہ دورے کے لیے روانہ ہوئے، بتایا گیا ہے اس دورے کا مقصد حکمتِ عملی میں ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔

وزیراعظم ہاوس کے بیان کے مطابق اسلام آباد امریکہ۔ایران جنگ ختم کرنے کے لیے بلواسطہ بات چیت کی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحق ڈار اور کابینہ کے دیگر اراکین اور حکام بھی ہیں۔

شریف اپنا دورہ ژیجیانگ صوبے کے شہر ہانگژو سے شروع کریں گے، جہاں وہ آئی ٹی و ٹیلی کام، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز (BESS) اور زراعت کے موضوع پر پاکستان-چین B2B سرمایہ کاری کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

بعد ازاں وہ بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ شامل ہیں۔

شی کی طرف سے شہباز شریف کی میزبانی کرنا اس ماہ بیجنگ کی جانب سے اعلیٰ سطحی غیر ملکی رہنماؤں کی میزبانی کے پس منظر میں اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں میں امریکی اور روسی صدور نے شی سے ملاقاتیں کیں، جب کہ اسلام آباد واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالثی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاکستان نے 8 اپریل کو جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا، جس نے اس جنگ کو روک دیا۔ 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر عسکری حملے شروع کیے جانے کے بعد سے حملوں میں 3,300 سے زیادہ افراد ہلاک اور ایران کے اندر ہزاروں بے گھر ہوئے۔

دورے کے دوران، پاکستانی وزیر اعظم دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

پاکستانی دفترِ  خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "اس دورے سے سیاسی اعتماد مزید گہرا ہونے، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی مضبوط کرنے، عملی تعاون کے دائرے کے وسیع ہونے اور پاکستان اور چین کے طویل المدتی دوستی کو مستحکم کرنے کی توقع ہے۔"

 

دریافت کیجیے
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
اسرائیل نے تقریباً 650 مکانات پر مشتمل ایک اور غیر قانونی آبادکاری منصوبے پر کام شروع دیا
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
کویت کی طرف سے پاکستان کو مبارکباد
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
سعودی عرب،16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
نگاساکی ایٹم بم کی 81 ویں برسی