دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین نےسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
یوکرین نے، ایک تاریخی خانقاہ سمیت ملک بھر میں بھاری روسی حملوں  کے بعد، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کر دیا
یوکرین نےسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
کیف میں، خواتین روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بننے والی ایک مارکیٹ کے پاس سے گزر رہی ہیں، جو یوکرین پر روس کے حملے کا حصہ ہے۔ / Reuters

یوکرین نے، ایک تاریخی خانقاہ سمیت ملک بھر میں بھاری روسی حملوں  کے بعد، اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے ۔

کیف نے بروز پیر جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ ان حملوں نے، یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل اور یوکرین کے اہم ترین مذہبی و ثقافتی مقامات میں سے ایک ' پیچیرسک لاورا خانقاہ'کے اندر، ڈورمیشن کیتھیڈرل کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔

یوکرین کے وزیرِ خارجہ' اندری سیبیہا 'نے یورپی سلامتی و تعاون  تنظیم (OSCE)، کونسل آف یورپ اور یونیسکو کے ذریعے بھی جوابی اقدامات شروع کئے ہیں۔

سیبیہا کے مطابق حملے میں کیف، خارکیف، ڈنیپرو اور دیگر شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے شہری اور ہنگامی امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں اور بچوں کے زخمی ہونے کا سبب بنے ہیں۔

ایکس سے جاری کردہ بیان میں سیبیہا نے کہا ہے کہ" روس،ہمارے لوگوں، ہمارے شہروں اور ہمارے ثقافتی و مذہبی ورثے پر حملہ کر کے  بین الاقوامی قانون کی اور اُن اصولوں کی کھلی توہین کر رہا ہے جن کے دفاع کے لیے اقوامِ متحدہ قائم کی گئی تھی" ۔

یوکرین نے مضبوط بین الاقوامی ردِ عمل کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ ماسکو پر دباؤ میں اضافہ ضروری ہے۔

الزام تراشی

اس سے قبل، ماسکو اور کیف نے رات بھر کے بھاری میزائل اور ڈرون حملوں کے الزامات کا تبادلہ کیا اور دونوں فریقوں نے بنیادی ڈھانچے اور شہری علاقوں کو پہنچنے والے نقصانات کی اطلاع دی تھی۔

یوکرینی حکام نے کہا تھا کہ کم از کم 5 افراد ہلاک اور 25  زخمی ہوگئے ہیں۔

یوکرین کے الزامات کے جواب میں روس وزارتِ دفاع نے اتوار کی رات اُن اہداف کی فہرست شائع کی جن پر اس نے حملے کئے تھے۔

وزارتِ دفاع  نےکیف‑پیچرسک لاورا کو پہنچنے والے نقصان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ یہ نقصان یوکرین کے فضائی دفاعی نظاموں سے فائر کیے گئے ایک پیٹریاٹ میزائل کی وجہ سے ہوا ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے