دنیا
3 منٹ پڑھنے
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
کومی کو ایک الزام کا سامنا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر امریکی  صدر کی جان لینے اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی اور ایک اور الزام بین الریاستی دھمکی دینے کا ہے
"ٹرمپ کو دھمکی"سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر کو عدالت میں پیش ہونا پڑ گیا
جیمز کومی / Reuters

سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جان کو دھمکی دینے  پر سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے ورجینیا میں حکام کے سامنے خود کو پیش کر دیا ہے ۔

کومی، جو امریکی صدر کے کھلے ناقد ہیں اور جن پر پہلے دیگر وفاقی الزامات بھی عائد ہوئے تھے جو بعد میں خارج کر دیے گئے انہوں  نے مئی 2025 میں انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں نارتھ کیرولائنا کے ایک ساحل پر سیپیوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ وہ 86 اور 47 کے  ہندسوں کی شکل بناتے تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اشارہ ایک خفیہ دھمکی تھا۔

کومی کو ایک الزام کا سامنا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر امریکی  صدر کی جان لینے اور جسمانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی اور ایک اور الزام بین الریاستی دھمکی دینے کا ہے۔

 واضح رہے کہ ہر الزام کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید ہے۔

سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں ایک سماعت کے لیے پیش ہوئے، جہاں انہوں نے کوئی جواب داخل نہیں کیا اور بعد میں انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ کومی کی اگلی عدالتی پیشی کب ہوگی۔

 بلانش نے فردِ جرم کا دفاع کرتے ہوئے کہا جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا "8647" کے اعداد پوسٹ کرنے والا ہر شخص الزامات کا سامنا کرے گا تو انہوں نے کہا کہ ہر دھمکی کا کیس مختلف ہوتا ہے۔ ہر بار جب صدر کے خلاف دھمکی ہوتی ہے تو لازمی نہیں کہ اس سے فردِ جرم عائد ہو۔

انہوں نے کہا کہ یہ تفتیش پر منحصر ہوتا ہے۔

کومی نے اس وقت انسٹاگرام پوسٹ پر معذرت کی اور کہا کہ انہیں یہ احساس نہیں تھا کہ کچھ لوگ ان اعداد کو تشدد سے جوڑتے ہیں ،یہ بات میرے ذہن میں کبھی نہیں آئی لیکن میں ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتا ہوں، اس لیے میں نے پوسٹ ہٹا دی۔

ستمبر میں، کومی پر کانگریس کو جھوٹے بیانات دینے اور ایک کانگریسی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جسے وسیع پیمانے پر ریپبلکن صدر کی جانب سے ایک سیاسی مخالف کے خلاف انتقامی کارروائی سمجھا گیا۔

ایک وفاقی جج نے اس کیس کو اس بنیاد پر خارج کر دیا کہ ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیا گیا پراسیکیوٹر جس نے الزامات عائد کیے تھے غیر قانونی طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

کومی 2013 سے 2017 تک ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رہے جنہیں  مئی 2017 میں ٹرمپ نے برطرف کر دیا تھا۔

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز