پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
36 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 15 عسکریت پسند بے اثر کیے گئے اور ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
(آرکائیو) پاکستانی فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے"

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرحد کے نزدیک خیبر پختونخواہ صوبے میں 15 عسکریت پسند بے اثر کر دیے گئے ہیں۔

پاکستانی مسلح افواج کے میڈیا و  امور تعلقات ِ عامہ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان علاقے میں ایک عسکری  کارروائی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ 36 گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 15 عسکریت پسند بے اثر کیے گئے اور ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔

پاکستان میں دہشت گردی کا مسئلہ

پاکستان میں مسلح حملے خصوصاً افغانستان سے ملحقہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان صوبوں میں مرکوز ہیں۔

دونوں صوبوں میں پشتون اور بلوچ نسلی گروہوں کے حقوق کا دفاع کرنے کا دعویٰ کرنے والی مسلح تنظیمیں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کرتی ہیں۔

اسلام آباد کا موقف ہے کہ کالعدم  پاکستان تحریکِ طالبان افغانستان میں ٹھکانے بنائے ہوئے ہے اور وہیں سے حملے منظم کرتی ہے، جبکہ افغان انتظامیہ ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔

بلوچستان میں بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے حملے نمایاں ہیں۔ BLA بلوچستان کے پاکستان سے علیحدگی اور بلوچوں کے اس علاقے پر خود حکومت کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے