سیاست
3 منٹ پڑھنے
روبیو۔لاوروف ملاقات استنبول امن مذاکرات پر بات چیت
ملاقات روس کی فوجی بیسوں پر یوکرین کے شدید حملوں کی بعد کی گئی ہے، کیف نے امریکہ کو ان حملوں سے بے خبر رکھا ہے
روبیو۔لاوروف ملاقات استنبول امن مذاکرات پر بات چیت
The ministry also said that during the conversation, Rubio expressed condolences over the deaths that occurred when two bridges were blown up in separate Russian regions bordering Ukraine. / REUTERS

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تنازعہ یوکرین  کے حل کے امکانات اور پیر کو ترکیہ میں متوقع  روس۔یوکرین مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روس وزارت خارجہ  نے اتوار کو اپنی ویب سائٹ سے  جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "مذاکرات میں یوکرین بحران سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "ایس وی لاوروف اور ایم روبیو نے یوکرین بحران کے حل سے متعلق مختلف تجاویز پر خیالات کا تبادلہ کیا جن میں 2 جون کو استنبول میں روس۔یوکرین براہ راست مذاکرات  کےدوبارہ آغاز کا منصوبہ بھی شامل ہے۔"

امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں  کہا  ہے کہ یہ ملاقات روس کی درخواست پر کی گئی تھی۔ مذاکرات میں  روبیو نے، پائیدار امن کے حصول کی خاطر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی گئی روس۔ یوکرین براہ راست مذاکرات کے دوام  کی اپیل کو دہرایا ہے۔

دریں اثنا، روسی خبر رساں ایجنسیوں نے کریملن کے مشیر ولادیمیر میڈنسکی کے حوالے سے کہا  ہے کہ روس کو یوکرین کی طرف سے امن معاہدے کا  مسودہ  موصول ہوا ہے۔

خبر ایجنسی تاس کے مطابق میڈنسکی نے، جو پیر کو یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے ماسکو کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں، کہا ہے کہ "روسی وفد کو قبل ازیں  یوکرین سے پرامن حل کے لیے ایک مسودہ موصول ہوا تھا۔"

پلوں کا واقعہ

روس وزارت خارجہ نے مزید کہا  ہےکہ مذاکرات کے دوران  روبیو نے ان دو پلوں کے دھماکوں میں ہونے والی ہلاکتوں پر بھی تعزیت کی ہے جو یوکرین کی سرحد سے متصل روسی علاقوں میں الگ الگ واقعات میں تباہ ہوئے ہیں۔

روس کی طرف سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے مکمل تحقیقات کریں گے، اور نتائج شائع کیے جائیں گے۔ قصورواروں کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں یقیناً مناسب سزا دی جائے گی۔

روسی حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز دو پلوں کے دھماکوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرینی حملہ

دونوں حکام کے درمیان یہ ملاقات  ایسے وقت میں ہوئی ہےکہ  جب یوکرین نے روسی فضائی اڈوں پر ایک شدید حملہ کیا ہے۔

ایک یوکرینی حکومتی اہلکار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا  ہےکہ یوکرین نے روسی فضائی اڈوں پر کیے گئے ڈرون حملوں سے پہلے امریکہ کو مطلع نہیں کیاتھا۔

یوکرین کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی، ایس بی یو، نے کہا  ہےکہ وہ چار اڈوں پر حملوں کی ذمہ دار ہے، اور ایک سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ کل 41 روسی جنگی طیارے نشانہ بنائے گئے ہیں۔

روس وزارت دفاع نے کہا  ہےکہ دو علاقوں میں اڈوں پر طیاروں میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی