پاکستان
1 منٹ پڑھنے
پاکستان: جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ
جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے
پاکستان: جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ
ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ / AA

پاکستان کے شمال مغربی علاقے جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج بروز سوموار  جنوبی وزیرستان کے علاقے 'وانا بازار' میں بم حملہ کیا گیا ہے۔ دھماکہ   دیسی ساختہ بم سے کیا گیا اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ایک قبائلی علاقے کو نشانہ بنایا گیا  ہے۔

ضلعی پولیس کے سربراہ محمد طاہر کی صحافیوں کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق  دھماکے میں  احمدزئی قبیلے کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔   حملے میں ہلاک ہونے والوں میں قبیلے کے سربراہ بھی  شامل ہیں۔

احمدزئی قبیلہ مقامی آبادی کے 60 فیصد سے زیادہ  پر مشتمل  ہے۔

تاحال  کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

جنوبی وزیرستان ایک غیر مستحکم علاقہ سمجھا جاتا ہے اور یہ تحریکِ طالبانِ پاکستان کا ابتدائی مرکزی ٹھکانہ بھی رہا ہے۔

دریافت کیجیے
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک