دنیا
2 منٹ پڑھنے
بل گیٹس نے تقریر منسوخ کر دی
بل گیٹس نے بروز جمعرات بھارت میں منعقدہ ایک بڑے اے آئی اجلاس میں اپنی متوقع  تقریر منسوخ کر دی
بل گیٹس نے تقریر منسوخ کر دی
فائل: بل گیٹس جنوری 2026 میں میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے مردوں کے ڈبلز فائنل میچ میں شریک ہیں۔ / Reuters

گیٹس فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ بل گیٹس نے، ایپسٹین فائلوں میں اپنا نام شامل ہونے کی وجہ سے، بروز جمعرات  بھارت میں منعقدہ ایک بڑے اے آئی اجلاس میں اپنی متوقع  تقریر منسوخ کر دی ہے۔

گیٹس فاؤنڈیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بِل گیٹس نے محتاط  غور و خوض کے بعد اور اے آئی اجلاس کی توجہ بنیادی  ترجیحات پر مرکوز رکھنے کے لئے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن بھارت میں صحت اور ترقی کے شعبوں میں ہمارے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے کام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے"۔

فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ بِل گیٹس کی جگہ فاونڈیشن کی افریقہ اور بھارت دفاتر کے صدر اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ٹیکنالوجی کے سی ای او جمعرات کو نئی دہلی میں AI Impact Summit میں مصنوعی ذہانت کے مواقع اور خطرات کے بارے میں بات کی۔

واضح رہے کہ گیٹس نے رواں مہینے جاری کردہ بیان میں کہا  تھا کہ وہ جیفری ایپسٹین کے ساتھ گزارے گئے "ہر لمحے" پر افسوس محسوس کرتے ہیں ۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری  کردہ تازہ   دستاویزات میں ایپسٹین اور کئی نمایاں شخصیات کے درمیان ای میل شامل تھیں ۔ یہ ای میل خط و کتابت گرم جوش دوستیوں، غیر قانونی مالی لین دین اور نجی تصاویر پر مبنی ہے۔

دستاویزات میں موجود ایک مسودہ ای میل میں ایپسٹین نے الزام لگایا  ہےکہ گیٹس غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث تھے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے