دنیا
3 منٹ پڑھنے
مادورو کا امریکی حراستی مرکز سے پہلا عوامی پیغام
وینیزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کا پیغام: ہم "ثابت قدم" اور "متین" ہیں۔
مادورو کا امریکی حراستی مرکز سے پہلا عوامی پیغام
26 مارچ 2026 کو امریکہ کے شہر نیویارک میں، اغوا شدہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حمایت میں ایک مظاہرین نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے۔ / Reuters

وینیزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز نے امریکی افواج کی جانب سے گرفتار ہونے کے بعد پہلی بار عوام کو مخاطب  کیا اور  حراستی مرکز سے جاری کردہ  پیغام میں  کہا ہے کہ ہم "ثابت قدم" اور "پُر متانت" ہیں۔

فوجداری مقدمے کے لئے  جنوری کے ڈرامائی چھاپے کے ساتھ کاراکاس سے  امریکہ لانے جانے کے بعد تقریباً تین ماہ سے بروکلین کی ایک وفاقی جیل میں بند جوڑے  نے کہا ہے کہ"ہم،  اپنے حامیوں سے حوصلہ حاصل کر رہے ہیں"۔

سوشل میڈیا صفحے سے جاری کردہ پیغام میں مادورو نے کہا ہے کہ "ہم خیریت سے ہیں، ثابت قدم اور پُرسکون ہیں اور مسلسل دعاکر رہے ہیں"۔

یہ پیغام مادورو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا ہے لیکن یہ  واضح نہیں ہے کہ اسے کس نے شیئر کیا ہے۔

بروکلین کے حراستی مرکز میں زندگی

اطلاعات کے مطابق  اغوا کے بعد سے مادورو اور فلوریز کو براہِ راست انٹرنیٹ یا خبروں تک رسائی نہیں ملی اور وہ مختصر  فون کالوں  کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ اور وکلاء سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

وینیزویلا حکومت کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ مادورو بائبل پڑھ کر وقت گزارتے ہیں اور حراستی مرکز  کے بعض  قیدی انہیں ابھی  بھی "صدر" کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

ان کے بیٹے، نکولس مادورو گیریا، نے رائے عامہ کے لئے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ موجودہ شرائط  کے باوجود ان کے والد پرسکون اور جسمانی طور پر متحرک رہتے ہیں۔

قانونی جنگ اور سیاسی نتائج

مادورو نے خود کو "جنگی قیدی" قرار دیا اور  منشیات، دہشتگردی، سازش اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت متعدد الزامات کے خلاف بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔

جنوری کی اغوا  کارروائی نے ان کے دس سال سے زیادہ طویل  اقتدار کا خاتمہ کر دیا  اور وینیزویلا کے سیاسی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے۔ وینزویلا کی  سابق نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز  ملک کی قیادت کر رہی ہیں۔

روڈریگیز نے تب سے ، سیاسی قیدیوں کے لیے معافی اور تیل کے شعبے میں اصلاحات سمیت، وسیع نوعیت کی تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں ۔ کاراکاس ایک نازک عبوری مرحلے سے گزر رہا ہے اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کی ازسرِنو بحالی ہو رہی ہے۔

حامیوں کے لیے پیغام

اپنے بیان میں مادورو اور فلوریز نے "ثابت قدمی"کو اپنے حامیوں کی نمایاں خصوصیت  قرار دیا اس کی ستائش کی اور وینیزویلا کے اندر اور باہر  ان کے ساتھ یکجہتی دکھانے والوں کے لیے 'جذباتِ تحسین و ستائش'  کا اظہار کیا ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع