غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ، تین سالہ بچی سمیت 3 فلسطینی جاں بحق
قتل عام کا نشانہ اس بار خان یونس شہر کا ناصر ہسپتال تھا جہاں  فضائی حملے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے
00:00
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ، تین سالہ بچی سمیت 3 فلسطینی جاں بحق
/ AP

اسرائیل ڈیڑھ سال  کے دوران  غزہ میں پچاس ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کا خون بہا چکا ہے

اس بار قتل عام کا نشانہ خان یونس شہر کا ناصر ہسپتال تھا جہاں  فضائی حملے میں ایک بچے سمیت دو فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

میرا نامی تین سالہ  ایک فلسطینی بچی   کو اسرائیلی فوج نے قتل کر دیا جسے اپنے خاندان کے ساتھ رفح سے خان یونس ہجرت کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 18 ہزار بچوں میں سے ایک ننھی میرا کو خان یونس میں اس کی آخری رسومات کے بعد  دفن کیا گیا۔

اسرائیل غزہ کی پٹی پر اپنے زمینی حملوں میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمال میں بیت حنون پر زمینی حملہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 36 ویں ڈویژن جس نے پہلے لبنان میں حملوں میں حصہ لیا تھا اس  کو بھی غزہ میں تعینات کیا جائے گا۔

 دوسری جانب جنوبی غزہ میں واقع رفح بھی محاصرے میں ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ وہ طویل عرصے سے علاقے میں طبی ٹیموں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل نہیں تھا۔

اسرائیل نے غزہ کے کمال ادوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک کیا جنہیں اس نے 3 ماہ قبل حراست میں لیا تھا۔

حماس کے قیدیوں کے میڈیا آفس نے ابو صفیہ سے ملاقات کرنے والے ایک وکیل کی فراہم کردہ معلومات شیئر کیں۔

کہا گیا ہے کہ ابو صفیہ کو  وفر جیل میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع