سیاست
2 منٹ پڑھنے
بیجنگ: فلپائن تائیوان میں مداخلت نہ کرے اور 'آگ سے کھیلنے' سے گریز کرے
اگر چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر کوئی تنازعہ ہوا تو فلپائن اپنی جغرافیائی حیثیت اور جزیرے پر موجود فلپائنی شہریوں کی وجہ سے خاموش  نہیں رہ سکتا،
بیجنگ: فلپائن تائیوان میں مداخلت نہ کرے اور 'آگ سے کھیلنے' سے گریز کرے
بیجنگ میں ایک عمارت کے سامنے لہلہاتا ہوا چینی قومی پرچم، پیر، 16 جون 2025ء۔ / AP
8 اگست 2025

چین نے جمعہ کے روز فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کو تائیوان کے بارے میں ان کے حالیہ بیانات پر "آگ سے کھیلنے"     کا کہہ کر  خبردار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، اور تائیوان چین کا ناقابل منقسم حصہ ہے۔

وزارت نے کہا، "ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-فلپائن سفارتی تعلقات کے قیام کے اعلامیہ  کے نچوڑ پر عمل کرے اور چین کے بنیادی مفادات کے معاملات میں  آگ سے کھیلنے سے باز رہے۔"

چین کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب فلپائن کے صدر نے کہا کہ اگر چین اور امریکہ کے درمیان تائیوان کے معاملے پر کوئی تنازعہ ہوا تو فلپائن اپنی جغرافیائی حیثیت اور جزیرے پر موجود فلپائنی شہریوں کی وجہ سے خاموش  نہیں رہ سکتا۔

مارکوس نے بھارت کے دورے کے دوران انٹرویوز میں کہا کہ تائیوان کے تنازعے کی صورت میں یہ فوری طور پر ایک انسانی مسئلہ بن جائے گا اور ان کے ملک کو اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے تمام وسائل کو متحرک کرنا پڑے گا۔

وزارت نے زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا داخلی معاملہ ہے اور "دوسروں کو اس میں  مداخلت کا کوئی حق حاصل  نہیں۔"

بیان میں کہا گیا، "تائیوان مسئلے کو کیسے حل کرنا ہے، یہ صرف چینی عوام کا معاملہ ہے اور دوسروں کی مداخلت کے لیے کھلا نہیں ہے۔"

بیجنگ نے کہا کہ فلپائن کے رہنماؤں نے چین کو واضح طور پر بتایا تھا کہ ان کا ملک ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل کرتا ہے، لیکن اب فلپائن اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، "یہ اس کے نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے غلط اور اشتعال انگیز الفاظ اور اعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔"

چینی وزارت خارجہ اور منیلا میں چینی سفارت خانے نے بھی اس معاملے پر باضابطہ طور پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا