دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسپین کی طرف عازم سفر کشتی سے 12 نقل مکان کھُلے سمندر میں کُود گئے
اسپین کے بالیئرک جزائر کی طرف عازمِ سفر ایک کشتی سے 12 تارکین وطن کھُلے سمندر میں چھلانگ لگا کر لا پتہ ہو گئے
اسپین کی طرف عازم سفر کشتی سے 12 نقل مکان کھُلے سمندر میں کُود گئے
ہسپانیہ کی سول گارڈ اور ساحلی محافظ گمشدہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ / Reuters

بحیرہ روم میں اسپین کے بالیئرک جزائر کی طرف  عازمِ سفر ایک کشتی سے 12 تارکین وطن  کھُلے سمندر میں چھلانگ لگا کر لا پتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے بروز ہفتہ جاری کردہ بیان کے مطابق کبریرا جزیرے  سے 58 کلو میٹر مسافت پر اسی کشتی سے مزید 14 تارکین وطن کو بچا لیا گیا ہے۔

بچائے گئے تارکین وطن کی  حکام کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق 12 مسافروں نے جمعہ کے روز کشتی سے چھلانگ لگا دی تھی ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپین کی سول گارڈ اور کوسٹ گارڈ شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مذکورہ  لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

اسپین وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال شمالی افریقہ سے بالیئرک جزائر کی طرف نقل مکانی رُوٹ  سے نقل مکانی کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

رواں سال کے آغاز سے 15 اگست تک 4,323 تارکین وطن ان جزیروں پر پہنچے ہیں جبکہ 2024 کے اسی دورانیے میں یہ تعداد 2,443 تھی ۔ یعنی نقل مکانی میں  77 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف، مغربی افریقہ کے بحر اوقیانوس میں واقع اسپین کے کینری جزائر پر پہنچنے والوں کی تعداد میں 46 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک