دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ نے یوکرین کے لیے $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
امریکی  امور خارجہ نے یوکرین کو 2.68 ارب ڈالر کے فضائی دفاعی آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ کیف کی جانب سے روسی حملوں کو روکنے کے لیے بار بار کی جانے والی امداد کی اپیلوں کے بعد سامنے آیا ہے
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
یوکرین-امریکہ

محکمہ خارجہ نے جمعہ کے روز کانگریس کو بھیجے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اس نے فضائی دفاعی ترقیاتی اپ گریڈ اور متعلقہ آلات و خدمات کی خریداری کے لیے "حکومتِ یوکرین کو ممکنہ غیر ملکی فوجی فروخت کی منظوری کا فیصلہ" کیا ہے

محکمہ خارجہ نے جمعہ کے روز کانگریس کو بھیجے گئے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اس نے فضائی دفاعی ترقیاتی اپ گریڈ اور متعلقہ آلات و خدمات کی خریداری کے لیے "حکومتِ یوکرین کو ممکنہ غیر ملکی فوجی فروخت کی منظوری کا فیصلہ" کیا ہے۔ 

محکمہ خارجہ کے مطابق، کیف نے متعدد اقسام کے میزائل، لانچرز، انسدادِ ڈرون راڈار اور ٹریلرز سمیت دیگر آلات خریدنے کی درخواست کی ہے۔ 

یہ مجوزہ فروخت اب کانگریس کے جائزے سے مشروط ہے۔ 

محکمہ خارجہ نے کہا: "اگر یہ مجوزہ خریداری مکمل ہو جاتی ہے، تو یوکرین اس کی مالی اعانت کے لیے یورپی ممالک کے تعاون اور گزشتہ انتظامیہ کے دوران مختص کی گئی امریکی فارن ملٹری فنانسنگ کے امتزاج کا استعمال کرے گا۔" 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کہا تھا کہ وہ یورپی ممالک سے کہیں گے کہ وہ ان کے پیشرو جو بائیڈن کی انتظامیہ کے تحت یوکرین کو فراہم کی جانے والی امریکی امداد کی رقم واپس کریں۔ 

ٹرمپ طویل عرصے سے یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ یوکرین کے لیے مغربی امداد کے اخراجات کا زیادہ بوجھ یورپی ممالک کو اٹھانا چاہیے۔ 

جمعہ کی یہ تجویز، جس کی لاگت کا تخمینہ محکمہ خارجہ نے 2.68 ارب ڈالر لگایا ہے، ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ نے روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے ڈیزائن کی گئی نئی پابندیوں کی اجازت دینے والے ایک بل پر دستخط کیے ہیں۔ 

مشرق وسطیٰ کی جنگ نے امن کی کوششوں کو متاثر کیا ہے 

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، جنہیں گولا بارود کی کمی کی وجہ سے یوکرین کا فضائی دفاع روکنے میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماسکو ایک ایسے وقت میں یوکرینیوں کے حوصلے پست کرنے اور کیف کے یورپی اتحادیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جب کریملن کا ماننا ہے کہ اسے ہتھیاروں کی پیداوار میں برتری حاصل ہے۔ 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے بھی اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کو متاثر کیا ہے، جس کی وجہ سے واشنگٹن کا زیادہ تر وقت اور گولا بارود اس طرف لگ رہا ہے۔ 

لیکن اس تنازعے سے پہلے بھی، جو فروری میں شروع ہوا تھا، روس اور یوکرین علاقے (زمین) کے اہم معاملے پر ایک دوسرے سے متصادم رہے ہیں۔ 

یوکرین نے موجودہ فرنٹ لائنز (جنگ کے محاذوں) کے ساتھ تنازعے کو منجمد کرنے کی تجویز دی ہے۔ روس نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پورے ڈونیٹسک  خطے پر کنٹرول چاہتا ہے، باوجود اس کے کہ اس کا کچھ حصہ یوکرین کے کنٹرول میں ہے؛ یہ ایک ایسا مطالبہ ہے جسے کیف ناقابلِ قبول قرار دیتا ہے۔ 

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے