ثقافت
2 منٹ پڑھنے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی۔

صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان، جو "بچوں کی بہبود میں سرمایہ کاری: مستقبل کی نسلوں کے لیے پائیدار اور مساوی ترقی کا راستہ" کے حوالے سے  سمرقند، ازبکستان میں تھیں، نے امام بخاری کے مزار کا دورہ کیا۔ انہوں نے امام بخاری میموریل کمپلیکس کے اندر مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے کمپلیکس کے اندر موجود میوزیم کا بھی دورہ کیا، نمائش کا معائنہ کیا اور امام بخاری کی زندگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس دورے کے دوران ڈاکٹر ایسرا البیرک، NUN ایجوکیشن اینڈ کلچر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ازبکستان کے صدر کی اہلیہ زیروت مرزیوئیفا؛ لبنان کے صدر کی اہلیہ نیمت عون؛ کرغزستان کے صدر کی اہلیہ ایگل جاپارووا؛ اور عائشہ ہارون، وزیر اعظم پاکستان کی بیٹی بھی اس تقریب میں شریک تھیں۔

امینہ ایردوان نے اس دورے کے حوالے سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا: "سمرقند میں، ہم نے امام بخاری میموریل کمپلیکس میں روحانی سفر کیا۔ ہم نے اس بامقصد مقام کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کا خود مشاہدہ کیا، جو اس عظیم عالم کی یاد کو زندہ رکھتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی احادیث کے لیے وقف کر دی تھی۔ میں آپ کی مغفرت کی دعا گو ہوں۔

دریافت کیجیے
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا