مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران: آبنائے ہرمز 'دنیا' کے لیے کھلی لیکن 'دشمنوں' کے لیے بند ہے
آبنائے ہرمز عالمی بحری نقل و حمل کے لیے کھلی لیکن "دشمنوں" اور ان کے علاقائی اڈّوں کے لیے بند رہے گی: اکبر ولایتی
ایران: آبنائے ہرمز 'دنیا' کے لیے کھلی لیکن 'دشمنوں' کے لیے بند ہے
ایران کا کہنا ہے کہ "دوست ممالک" کو آبنائے ہرمز کی اہم توانائی کی آبی گزرگاہ تک اب بھی رسائی حاصل ہے۔ [فائل فوٹو] / AA

ایران نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی بحری نقل و حمل کے لیے کھلی لیکن "دشمنوں" اور ان کے علاقائی اڈّوں کے لیے بند رہے گی۔

ایران کے دینی  لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ اکبر ولایتی نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی 'X' سے جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ جنگ کے نتیجے کا دارامدار ہمارے رقیبوں کے اوہام پر نہیں ہماری حکمتِ عملی پر  ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ "آبنائے ہرمز دنیا کے لیے کھلا ہے لیکن ایرانی عوام کے دشمنوں اور علاقے میں ان کے ٹھکانوں کے لیے بند رہے گا"۔

ولا یتی نے مزید کہا ہے کہ جنگ، جارح قوّتوں کی سرمستی اور اوہام کے ساتھ نہیں ایران کی شرائط  ، ایران کی  حکمتِ عملی اورایران کی غالبیت کے ساتھ ختم ہوگی"۔

ولایتی نے  یہ بیانات ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے ایک ٹیلی ویژن خطاب کے بعدجاری کئے ہیں۔ خطاب میں ٹرمپ نے  کہا ہے کہ ایران کے پاس "بہت کم" میزائل لانچر باقی ہیں اور اس کی میزائل اور ڈرون فائر صلاحیت "ڈرامائی طور پر محدود" ہو گئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ جنگ مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ تنازعہ  "خاتمے" کے قریب ہے۔

دوسری طرف تہران نے آبنائے ہرمز  پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے، جو کہ ایشیائی ممالک کو توانائی فراہم کرنے والی ایک اہم آبی راہداری ہے، اور تہران دوست ممالک کے بحری جہازوں کو درّے سے گزرنے کی اجازت دے رہا ہے۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی