دنیا
2 منٹ پڑھنے
نیپال تبت خود مختار علاقے میں بند ٹوٹ گیا: علاقے میں امدادی کارروائیاں روک دی گئیں
نیپال میں سیکیورٹی اداروں نے امدادی ٹیموں اور عوام کو "ہنگامی سیکیورٹی انتباہ" جاری کیا ہے۔
نیپال تبت خود مختار علاقے میں بند ٹوٹ گیا: علاقے میں امدادی کارروائیاں روک دی گئیں
نیپال نے تبت خود مختار خطے میں ڈیم ٹوٹنے کی اطلاع دی: امدادی کارروائیاں روک دی گئیں

نیپالی حکام نے بتایا کہ انہیں چین کی طرف سے انتباہ موصول ہوا ہے کہ کل رونما ہونے والے  سیلاب کے بعد عمل میں آنے والی  جھیل ٹوٹ  سکتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ تلاش، ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر مامور تمام سکیورٹی اہلکاروں، نجات کارکنوں اور مقامی لوگوں کو چوکس رہنے اور فوری طور پر محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مذکورہ دعوے کی  تا حال  تصدیق نہیں ہو سکی ہے، لہٰذا حکام نے شہریوں سے چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔

کھٹمنڈو پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں ہلاک شدگان کی تعداد 469 ہو گئی ہے۔

نیپالی حکام نے کہا کہ سیلابی پانیوں کی وجہ سے درجنوں پل منہدم ہو گئے، سڑکیں متاثر ہوئیں اور تلاش و ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے ہیں۔

حکام نے اعلان کیا کہ 1300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیپال کے سیلاب کے باعث چین کے تبت خودمختار خطے میں 3 افراد ہلاک اور 558 افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ماہرین گلیشیئر کے ٹوٹنے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

سیلاب سے قبل علاقے میں پہلے ایک زلزلہ آیا تھا، امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا ہے  کہ 5.2 شدت کے اس زلزلے  کا سبب گلیشیئر کا گرنا تھا۔

کٹھمنڈو میں قائم بین الاقوامی ماؤنٹین ڈیولپمنٹ سینٹر (ICIMOD) کے ماہرین نے بھی کہا کہ علاقے کے پہاڑی حصے سے ٹوٹ کر گرنے والے گلیشیئر کے ٹکڑوں نے برفانی تودے کو متحرک کیا، جس نے سیلاب  پید ا کیا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے