مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
ایرانی وفد کی مختلف کوششوں کے باوجود امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی لہٰذا مذاکرات ختم ہو گئے ہیں: آئی آر آئی بی
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ مذاکرات ختم ہو گئے کیونکہ امریکہ کے بے جا مطالبات کی وجہ سے کسی فریم ورک پر اتفاق نہ ہو سکا۔ / Reuters

ایران ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن 'آئی آر آئی بی' نے ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ "ایرانی وفد نے ایرانی عوام کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے 21 گھنٹے تک مسلسل اور بھرپور مذاکرات کئے لیکن ایرانی وفد کی مختلف کوششوں کے باوجود امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی۔اس طرح مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔"

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سےجاری کردہ خبر میں کہا ہے  کہ امریکہ مذاکرات کی میز سے اٹھنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا تھا۔ پریس ٹی وی نے بھی اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے حد سے زیادہ مطالبات نے ایک فریم ورک پر اتفاقِ رائے کو روک دیا اور اسی وجہ سے بات چیت ختم ہوگئی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد اعلان کیا تھا کہ ایران اور امریکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے تہران کو "آخری اور بہترین پیشکش" دینے کے بعد مذاکرات سے دستبردار ہونے کا کہا تھا۔

وینس نے کہا تھا کہ واشنگٹن ایران سے اس بات کا "دو ٹوک عہد" چاہتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا لیکن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والے اعلیٰ ترین سطحی مذاکرات  کے باوجود "ہم نے یہ نہیں دیکھا۔"

وینس نے کہا ہے کہ منگل کے روز اسرائیل کے ساتھ حملوں میں دو ہفتے کے وقفے کے اعلان کے بعد ایران کو اب بھی امریکی پیشکش پر غور کرنے کے لیے وقت دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا جس کے بعد تہران کی جوابی کارروائی نے مشرق وسطیٰ کو تنازعے اور عالمی معیشت کو بحران میں دھکیل دیا تھا۔

پاکستان کے زیرِ  ثالثی مذاکرات میں  ایران اور  امریکہ اپنے انتہائی  مطالبات کے ساتھ شامل ہوئے اور واشنگٹن نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے والے جہاز گزارنے کا اعلان کر کے دباؤ میں اضافہ کر دیا۔

تیل کی عالمی رسد کے   پانچویں حصّے کی گزر گاہ 'آبنائے ہُرمز' کے حوالے سے ایرانی ذرائع کی طرف سے امریکہ کو "غیر معمولی مطالبات" کا  قصور وار ٹھہرایا جانا مذاکرات میں تناؤ کی ایک بڑی علامت کے طور پر ابھرا ہے۔

آج بروز اتوار ایران کے ساتھ مذاکرات  کے بغیر معاہدے کے ختم ہونے کا اعلان کرنے سے کچھ ہی دیر بعد وینس پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں۔

پول رپورٹرز کے مطابق، وینس مقامی وقت کے مطابق صبح7 بج کر 8 منٹ پر ایئر فورس ٹو طیارے میں سوار ہوئے اور سیڑھیوں کے اوپر سے پاکستانی حکام کو الوداعی اشارہ کیا۔

دریافت کیجیے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات