دنیا
2 منٹ پڑھنے
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
پابندی  کا اطلاق نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے تقریباً 600,000 طلبہ پر ہوگا: میئر دفتر
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
[فائل] امریکی شہر نیویارک کے بورو کوئینز میں پبلک اسکول 111 کا عمومی منظر۔ / Reuters

امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں آٹھویں جماعت کے طلبہ کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال ممنوع کر دیا گیا ہے۔

نیویارک سٹی نے بدھ کے روزجاری کردہ بیان میں، 2026۔27 کے تعلیمی سال کے لیے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر دفتر کے مطابق یہ پالیسی امریکہ میں طلبہ پر مرکوز مصنوعی ذہانت کے استعمال پر عائد کی جانے والی سب سے وسیع پیمانے کی پابندی ہے۔ پابندی  کا اطلاق نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کے تقریباً 600,000 طلبہ پر ہوگا۔ پابندی 2 سال سے  13 یا 14 سال کی عمر کے بچوں کا احاطہ کرتی ہے۔

میئر زوہران ممدانی نے کہا ہے کہ "بچوں کو سیکھنے اور نشوونما پانے کے لیے اساتذہ اور انسانی تعلقات کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی صلاحیتیں پروان چڑھانے، اساتذہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور مشکل مسائل کا خود سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔"

یہ پابندی طلبہ کے لیے مواد تیار کرنے والی تمام مصنوعی ذہانت سافٹ ویئروں پر لاگو ہوگی۔

اساتذہ تدریسی منصوبہ بندی اور انتظامی امور کے لیے، نیویارک سٹی پبلک اسکولوں کے حفاظتی معیاروں پر پوری اترنے والی، مصنوعی ذہانت ایپلی کیشنوں کا استعمال جاری رکھ سکیں گے ۔

معذور طلبہ، کثیر اللسان بچوں اور کمپیوٹر سائنس جیسے پیشہ ورانہ تیاری پروگراموں میں حصہ لینے والے طلبہ کو اس پابندی سے آزاد رکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک سٹی، سالانہ تقریباً 900,000 طلبہ کے ساتھ، امریکہ کا سب سے بڑا سرکاری اسکول نظام چلاتا ہے۔ یہ پابندیاں ، تعلیم میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، اس کے سیکھنے کے عمل، طلبہ کی رازداری اور کمرہ جماعت  میں انسانی تعلقات پر ممکنہ اثرات کے بارے میں جاری مباحث کے دوران سامنے آئی ہیں۔

دریافت کیجیے
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی