کھیل
2 منٹ پڑھنے
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
پرتگال نے ایک سخت مقابلے کے بعد کرویشیا کو 1-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پرتگال کرویشیا کو ہرا کر  راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
پرتگال / Reuters

پرتگال نے ایک سخت مقابلے کے بعد کرویشیا کو 1-2 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

پرتگال اب ڈلاس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 'راؤنڈ آف 16'کے میچ میں اسپین کے مدِ مقابل آئے گا۔

میچ کے پہلے ہاف کے دوران پرتگال نے گیند پر زیادہ کنٹرول حاصل رکھا اور بہتر مواقع پیدا کیے، لیکن کروشیا نے اپنے روایتی جسمانی کھیل اور بہترین پاسنگ کے ذریعے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی۔ جیسے جیسے وقت آگے بڑھا، پرتگال نے اپنا دباؤ بڑھایا تاہم کرویشیا بھی جوابی حملوں کے ذریعے خطرہ پیدا کرتا رہا۔

دوسرے ہاف کا آغاز کروشیا نے شاندار انداز میں کیا اور 53 ویں منٹ میں اپنے تجربہ کار کھلاڑی ایوان پیریسچ  کے گول کی بدولت 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

پرتگال نے اس کا فوری جواب دیا اور ملنے والی پنالٹی کک پر کرسٹیانو رونالڈو  نے کوئی غلطی نہیں کی اور 68 ویں منٹ میں اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

 اس کے ساتھ ہی رونالڈو نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے بعد اپنا پہلا گول اسکور کیا۔

بعد ازاں ، پرتگال نے میچ کے آخری لمحات میں ایک ڈرامائی اور فیصلہ کن گول داغ دیا  اور راموس کی بدولت اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔

 

 

دریافت کیجیے
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا