جاپان کا ڈرونز اور اے آئی کے حوالے سے 56 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی اخراجات کا منصوبہ
ٹوکیو کا مجوزہ بجٹ 63 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ جاپان علاقائی سلامتی کے خدشات کے درمیان اپنی دفاعی صلاحیتوں کا وسعت دے رہا ہے۔
جاپان کا ڈرونز اور اے آئی کے حوالے سے 56 ارب ڈالر کے ریکارڈ دفاعی اخراجات کا منصوبہ
7 جون کو جاپان کے علاقے شیزوؤکا میں کوہِ فوجی کے قریب سالانہ تربیتی مشق کے دوران جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکار ہیلی کاپٹر سے رسی کے ذریعے نیچے اتر رہے ہیں۔ / Reuters Archive

کیوڈو نیوز نے ہفتہ کو رپورٹ کیا ہے کہ جاپانی وزراتِ دفاع  نے مالی سال 2027 کے لیے ریکارڈ 56 بلین ڈالر کے دفاعی اخراجات کی درخواست کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، کیونکہ ٹوکیو علاقائی سکیورٹی خدشات کے درمیان اپنی عسکری  تیاریوں  میں وسعت لا رہا ہے۔

یہ بجٹ کی درخواست اگست کے آخر تک فنانس وزارت کو جمع کرائی جائے گی اور سال کے آخر میں ہونے والی بات چیت کے دوران یہ رقم مزید بڑھ سکتی ہے۔

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے کہا کہ مجموعی دفاعی اخراجات بالآخر تقریباً 63 بلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

مجوزہ بجٹ جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کو اُن چیزوں کے لیے تیار کرنے پر توجہ دے گا جنہیں حکام 'نئی نوعیت کا جنگی طرز کہتے ہیں، جن میں ڈراونز اور مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال شامل ہے۔

جاپان ،  انٹرسیپٹر ڈراونز، مصنوعی ذہانت سے مدد یافتہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل، خفیہ ڈیٹا کے لیے کلاؤڈ انفراسٹرکچر، اور ہائی پاور لیزر اور مائیکرو ویو ہتھیاروں میں سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یہ منصوبہ بند اخراجات جاپان کے پانچ سالہ دفاعی مضبوطی پروگرام کا حصہ ہیں، جس کے تحت مالی سال 2023-2027 کے لیے 270 بلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

ٹوکیو نے 2022 میں نئی قومی سلامتی حکمتِ عملی اپنانے کے بعد سے دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ کیا ہے، اور چین، شمالی کوریا اور روس سے ہونے والے سکیورٹی خطرات کو  اس کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

تجزیہ کار وں کا خیال ہے  کہ جاپان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صلاحیتیں مشرقی ایشیا میں اسلحہ دوڑ میں اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں، جبکہ چین نے ٹوکیو کی عسکری ترقی پر تنقید کی ہے۔

دریافت کیجیے
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک
سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا
روس: دورانِ جنگ انتخابات، حزبِ اقتدار پارٹی کی واضح برتری
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس