دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر کوئی حملہ کیا گیا تو تہران اس کا بھرپور جواب دے گا: عباس عراقچی
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی حملے کا جواب 'آنکھ کے بدلے آنکھ' کی صورت میں دے گا (تصویر: فائل) / AA

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر کوئی حملہ کیا گیا تو تہران اس کا بھرپور جواب دے گا۔

واشنگٹن کے،آبنائے ہرمز میں نشانہ بننے والے ہر جہاز کے بدلے، ایران کے کسی پل یا بجلی گھر پر بمباری کی دھمکی  کے جواب میں وزیر خارجہ  عراقچی نے سوشل میڈیا  ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے اور وہ ہے آنکھ کے بدلے آنکھ"۔

انہوں نے کہا ہے کہ بنیادی شہری ڈھانچے سمیت  ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ ایک مضبوط اور فیصلہ کن جواب کو ناگزیر بنا دے گا۔"

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "ایسے کسی بھی حملے  کی حمایت کرنے والوں کو بھی جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔"

وسیع تر جنگ کا خدشہ

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکہ کی دھمکیوں کا نتیجہ جنگ کے مزید پھیلاؤ کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

یہ انتباہ ، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسٹریٹجک بحری گزرگاہوں اور ایران کی قومی تنصیبات سے متعلق واشنگٹن کےبڑھتے ہوئے سخت بیانات کے بعد ایک بار پھر ایران کے جوابی حملوں کے عزم کا اعادہ کرنے کے بعد، جاری کی گئی ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز