مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان سے اسرائَیل پر حملے،نیتین یاہو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں تل ابیب کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے بعد شمالی اسرائیل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حکام کے ساتھ ایک ہنگامی سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے
لبنان سے اسرائَیل پر حملے،نیتین یاہو نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اسرائیل / AP

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنوبی لبنان میں تل ابیب کی جانب سے کشیدگی میں اضافے کے بعد شمالی اسرائیل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حکام کے ساتھ ایک ہنگامی سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ کیا کہ نیتن یاہو نے یہ ہنگامی سیکورٹی اجلاس وزیر دفاع اسرائیل کاٹز، آرمی چیف آف اسٹاف ایال زامیر اور شمال میں فوج کے سربراہان کے ساتھ طے کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیلی فوج راکٹ فائر کے پیمانے اور حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشنز کی توسیع کے جواب میں اپنی فائرنگ کی پالیسی تبدیل کرنے کے فیصلے پر حیران رہ گئی۔"

رپورٹ میں وضاحت کی گئی  کہ لبنان سے شمال کی طرف درجنوں راکٹ داغے گئے، اور 17 اپریل کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد پہلی بار یہ راکٹ شمالی اسرائیل کے شہروں صفد اور نہاریہ تک پہنچے۔"

اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ "شمال میں مکمل افراتفری اور بے قابو صورتحال ہے،" اور مزید کہا، "حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔"

ایک متعلقہ پیش رفت میں، اسرائیلی آرمی ریڈیو نے ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کمزور جنگ بندی کے آغاز سے اب تک شمال میں 1,099 بار سائرن بج چکے ہیں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں نتووا بستی کے قریب اور گلیل فارسٹ ملٹری کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملے کیے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں، حزب اللہ کے ڈرونز نے اسرائیل میں بڑھتی ہوئی تشویش پیدا کی ہے، نیتن یاہو نے ان کی شناخت کرنے میں دشواری کے باعث انہیں ایک "بڑا خطرہ" قرار دیا ہے۔

امریکہ کی ثالثی میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے بعد 17 مئی سے جنگ بندی میں 45 دنوں کی توسیع کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق، 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 3,371 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"